سياسی وسماجی گروپ: گذشتہ بيس سال كے دوران قبيلہ ماسائی سے تعلق ركھنے والے پانچ ہزار سے زائد افراد كا اسلام قبول كرنا اس بات كی علامت ہے كہ كينيا میں اسلام كی جانب رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق كينيا میں اسلام تيزی سے پھيل رہا ہے اور لوگ اسلامی تعليمات سے متاثر ہوكر دائرہ اسلام میں داخل ہورہے ہیں۔ اسلام كی جانب رجحان میں گذشتہ چند سالوں میں بہت تيزی سے اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ كے مطابق قبيلہ ماسائی میں ۱۹۸۶كے دوران محمد الہ سنگہ ای كے ذريعہ اسلام كی دعوت كا آغاز ہوا اور بيس سال كے كے مختصر عرصہ میں پانچ ہزار سے زائد قبيلہ ماسائی كے افراد اسلام كے دائرے میں داخل ہوچكے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
قبيلہ ماسائی میں اسلام كی دعوت كا آغاز كرنے والی شخصيت محمد الہ سنگہ ای اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كے تعاون سے اب تك علاقے میں پانچ سے زيادہ مساجد اور اسكول تعمير كرواچكے ہیں۔
source : http://www.iqna.ir/