اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

ارشادات نبوی

- ہمیں دکھاوے اور نام و نمود کے تباہ کن جزبے سے بہت ہوشیار اور چوکنا رہنا ہوگا ورنہ ساری محنت برباد ہوجائے گی ۔

- بہترین کلام اللہ کی کتاب اور بہترین سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیر ت ہے ۔ جس کی پیروی کی جانی چاہیے۔

- میں نے جہنم کی آگ سے زیادہ خطرناک چیز نہیں دیکھی کہ جس سے بھاگنے والا سو رہا ہے اور جنت سے زیادہ عمدہ چیزنہیں دیکھی کہ جس کا چاہنے والا سو رہا ہے ۔

- سچائی کے ساتھ معاملہ کرنے والا امانت دار تاجر قیامت کے دن نبیوں، صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ ہوگا۔

- اپنے مال کو بیچنے میں کثرت سے قسمیں کھانے سے بچو۔ یہ وقتی طور پر تو تجارت کو فروغ دیتی ہیں لیکن آخرکار برکت کو ختم کر دیتی ہے۔

- وہ  شخص جو اشیاء ضرورت کو نہیں روکتا بلکہ وقت پر بازار میں لاتا ہے تو وہ اللہ کی رحمت کا مستحق ہے اور اسے اللہ رزق دے گا اور وہ شخص جو احتکار کرتا ہے وہ لعنت کا مستحق ہے ۔

- مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری دے دو ۔

- اللہ کی لعنت  ہو رشوت دینے والے پر اور رشوت لینے والے پر ۔

- باپ اپنی اولاد کو جو کچھ دیتا ہے اس میں سے سب سے بہتر عطیہ اس کی اچھی تعلیم و تربیت ہے ۔

- جب انسان مرجاتا ہے تو اس کا عمل ختم ہوجاتا ہے مگر تین قسم کے اعمال ایسے ہیں کہ ان کا ثواب مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے ۔ (۱) صدقہ جاریہ ، (۲) ایسا علم چھوڑ جائے جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں ۔(۳) نیک لڑکا جو اس کے لئے دعا کرتا ہے ۔

- مسلمانوں کے گھروں میں سب سے بہتر گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو ، اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کیاجاتا ہو ۔

- بے زبان جانوروں کے بارے میں اللہ سے ڈرو ۔ ان پر اچھی حالت میں سوار ہو اور اچھی حالت میں ان کو چھوڑو ۔  ان کو بھوکا رکھنا اور زیادہ کام لینا خدا کے غضب کا باعث ہے ۔

- دوسروں کی مصیبت پر خوشی کا اظہار نہ کر ۔ ورنہ اللہ اس پر رحم فرمائے گا اور مصیبت ہٹا دے گا اور تجھے مصیبت میں مبتلا کردے گا۔

- جھوٹ بولنا کسی حال میں بھی جائز نہیں ۔ نہ تو سنجیدگی کے ساتھ اور نہ ہی مذاق کے طور پر اور یہ بھی جائز نہیں کہ تم میں سے کوئی اپنے بچے سے کسی چیز کے دینے کا وعدہ کرے اور پھر پورا نہ کرے ۔

- دلوں کے زنگ کو دور کرنے کے لئے آدمی موت کو بہت یاد کرے اور دوسرا یہ کہ قرآن کی تلاوت کرے۔

- خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جب میرا بندہ مجھے یاد کرتا ہے اور میری یاد میں جب اس کے دونوں ہونٹ ہلتے ہیں تو اس وقت میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں ۔


source : http://www.tebyan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رسول اﷲ ۖ کی معاشی زندگی پر ایک نظر
عظمت و منزلت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ...
کیا اس کلام کی سند روایت پر مبنی کوئی ضمانت ہے جس ...
حضرات ائمه عليهم السلام
حسین(ع) سب کا
امام علی النقی علیہ السلام کی چالیس حدیثیں
فاطمہ زہرا(س) پر پڑنے والی مصیبتیں
کرامات امام جعفر صادق علیہ السلام
اہل بیت علیہم السلام کے کلمات میں امام عصر (عج) کی ...
امام زمانہ عج کلام رسول اکرم (ص)کی روشنی میں

 
user comment