بين الاقوامی گروہ : اديان ،انسانی حقوق اور عورت كے موضوع پر ہونے والے عالمی سيمينار میں شريك مسلمان دانشور خواتين نے اس سيمينار كے اختتامی بيان میں مسلمانوں كی نسل كشی ، قرآن سوزی ، مساجد كے انہدام ،قيد و بند اور مسلمان خواتين كی بے حرمتی پر او آئی سی كی خاموشی پر كڑی تنقيد كی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اسلامی ثقافت و روابط كے دفتر سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اديان،انسانی حقوق اور خواتين كے موضوع پر منعقد ہونے والے اس سيمينار میں كہا گيا ہے : كئی دنوں سے خطے كے بعض ممالك میں اجتماعی اور سياسی امور میں اصلاحات كے لیے ان ممالك كے عوام پر امن مظاہرے كر رہے ہیں ۔ ان مظاہروں میں شركت كرنے والوں كے پاس اپنے مطالبات كے حق میں نعرے لگانے كے علاوہ كوئی اسلحہ نہیں ہے اور اسی طرح اپنی ثابت قدمی اور دنيا كے آزاد دانشوروں كی حمايت كے علاوہ انہیں كسی چيز كی اميد بھی نہیں ہے ۔
source : http://www.iqna.ir/