بین الاقوامی: میانمر کے علاقے یانگون کے مذہبی امور کے انچارج نے کہا ہے کہ اس ملک میں مسجد اور اسلامی سکول کی تعمیر کی اجازت نہیں ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے اسلام اجیب کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمرکے علاقے یانگون کے مذہبی امور کے انچارج آنگ کی نے کہا ہے کہ میانمر کی حکومت نےاس ملک میں مسجد اور اسلامی سکول کی تعمیر کی اجازت نہیں دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میانمر کی وزارت مذہبی امور اس سر زمین پر مسجد اور اسلامی سکول کے وجود کو غیر قانونی قرار دیتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس مطلب کا اظہار مساجد اور اسلامی ثقافتی مراکز پر حملے کے لیے اسلام کےمخالفین کو سبز جھنڈی دکھانا شمار ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ میانمر کے بدھ متوں کے ہاتھوں روھینگیا ریاست میں مسلمانوں کے قتل عام کے دوران بہت سی مساجد کو مسمار کر دیا گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران یانگون کے ایک اسلامی سکول میں تیرہ مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا ہے جن میں بچے بھی شامل تھے۔
میانمر کی حکومت نے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اسی بنا پر اس ملک کے کئی مسلمانوں نے اس خاموشی پر اعتراض کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ہے۔

source : http://shabestan.net