میانمار کے شمال مغربی شہر میں انتہا پسند بودھسٹوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے کئی مکانات نذر آتش کئے جانے کے بعد شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
میانمار میں حالات پھر ہوئے کشیدہ
ابنا: میانمار کے شمال مغربی ساحلی شہر تھانڈو میں اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب انتہا پسند بودھسٹوں نے مسلمانوں کے کئی مکانات کو نذر آتش کر دیا۔ میانمار کی مقامی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہر کے حالات نسبتا کنٹرول میں ہیں لیکن سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ میانمار میں بودھسٹوں کی اکثریت ہے اور گزشتہ سال یہاں شدید نوعیت کے فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے جس کے باعث اب تک ہزار سے زیادہ مسلمان جاں بحق اور ایک لاکھ چالیس ہزار بے گھر ہو چکے ہیں۔
source : abna