اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

پورے ایران میں امام حسین (ع) کا چہلم منایا جا رہا ہے

شب اربعین میں پورے ایران میں مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ آج چہلم کے روز پورے ایران میں عام تعطیل ہے اور نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پورے ایران میں امام حسین (ع) کا چہلم منایا جا رہا ہے

شب اربعین میں پورے ایران میں مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ آج چہلم کے روز پورے ایران میں عام تعطیل ہے اور نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر کربلا میں عزاداران امام مظلوم کی ایک بڑی تعداد عراق اور دنیا کے دیگر علاقوں سے آپ کا غم منانے کے لیے کربلا پہنچی ہے۔ بدھ بیس صفر کو اسلامی جمہوریہ ایران میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم منایا جا رہا ہے جبکہ عراق میں جمعرات کو چہلم منایا جائے گا - اسی مناسبت سے ایران اور پوری دنیا کے دسیوں لاکھ زائرین عراق پہنچے ہیں۔

عراق سے ملنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ مختلف شہروں خاص طور پر نجف اشرف سے دسیوں لاکھ زائرین سیدالشہدا حضرت امام حسینؑ اور ان کے اصحاب با وفا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلی کی جانب پیدل جا رہے ہیں- اس درمیان زائرین کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو انجمنوں اور ماتمی دستوں کی شکل میں یہ راستہ طے کر رہی ہے- چہلم کے موقع پر کربلائے معلی میں دسیوں لاکھ زائرین کے اجتماع کو عالمی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پرکوریج دی جاتی ہے-

آج کے دن سیدالشہداء حضرت امام حسینؑ کی شہادت کو چالیس دن پورے ہوئے اور مشہور قول کی بنا پر آج ہی کے دن اہلبیت حرم ، شام سے کربلا لوٹے ہیں- آج کے دن سن اکسٹھ ہجری میں صحابی پیغمبراسلامؐ جناب جابر بن عبداﷲانصاری نے شہادت امام حسینؑ کے بعد پہلی مرتبہ آپ کی قبر مطہر کی زیارت کی-

مفاتیح الجنان میں گیارہویں امام حضرت امام حسن عسکریؑ سے منقول ہے کہ پانچ چیزیں مومن اور شیعوں کی علامت ہیں:
۱.اکیاون رکعت نماز (نماز یومیہ ونوافل ہمراہ نماز شب)
۲.زیارت اربعین امام حسینؑ
۳.داہنے ہاتھ میں انگشترعقیق
۴.خاک پرسجدہ کرنا
۵.اور بلند آوازسے بسم اﷲالرحمن الرحیم کہنا

چہلم کے دن سید الشہداء حضرت امام حسینؑ کی کربلا میں زیارت کرنا عظیم ثواب رکھتا ہے-


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان کے شہر کراچی میں داعش کے دو کمانڈر ہلاک
ایک محجبہ خاتون نے امریکا کے ہوائی اڈے کی پلیس کی ...
ہندوستان؛ مہاراشٹرا میں شیخ نمر کے لیے مجلس ...
پورے ایران میں امام حسین (ع) کا چہلم منایا جا رہا ...
میانمر کی سر زمین پر مساجد اور اسلامی سکولوں کا ...
آل خليفہ حكومت نے شيعہ تنظيم '' عمل اسلامی '' پر ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
میانمار میں حالات پھر ہوئے کشیدہ
حزب اللہ: غاصب اسرائیل کے دانت کھٹے کر ديں گے
بیلجئیم یونیورسٹی کا عیسائی استاد حرم امام رضا ...

 
user comment