اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

اے انسان تجھے کس چیز نے مغرور کردیا ہے ؟

یہاں انسان کا اس کی انسانیت کے لحاظ سے جس میں اس جہان کے باقی موجودات کے مقابلہ میں تمام امتیازات کے ساتھ اس کا ذکر کیا ہے ، مخاطب کیا ہے ، اس کے بعد اس سے اس خدا کے سامنے پیش کیا ہے جو رب بھی ہے اور کریم بھی ہے ، جس نے اپنی ربوبیت کے تقا ضے سے ہمیشہ اسے اپنی رحمت سے نوازا ہے اور اس کی تربیت و تکامل و ارتقاء کا ذمہ لیا ہے اور اپنے تقاضائے کرم سے اپنے خوان نعمت پر جگہ دی ہے ۔ اور اپنی تمام مادی اور معنوی نعمتوں سے سرفرازکیاہے بغیر اس بات کے کہ اس سے کوئی توقع رکھتاہو اور ان تمام نعمتوں کا اجر اس سے طلب کرے ، حتیٰ کے اس کی خطاوٴں سے بھی چشم پوشی کرتا ہے اور اپنے لطف و کرم سے اسے مورد عفو و بخشش قرار دیتا ہے ۔ 

کیا یہ مناسب ہے کہ قسم کا وجود ایسے پروردگار کے مقابلہ میں جسارت و غرور سے کام لے لیایا ایک لمحہ کے لئے بھی اسے غافل ہو اور ا س کے فرمان کی انجام دہی میں جو خود اس کی سعادت کا ضامن ہے ، قصورو کوتاہی کا ارتکاب کرے ۔ 

اسی لئے ایک حدیث میں پیغمبر اسلام  سے مروی ہے کہ آپ نے اس آیت کی تلاوت کے موقع پر فرمایا: ( غرّہ جھلہ) اس کی جہالت و نادانی سے اسے مغرورو جاہل بنا یا ہے ۔ ۱

یہاں واضح ہو جاتا ہے کہ مقصد یہ ہے کہ اپنی ربوبیت و کرم پر انحصار کرتے ہوئے وہ انسان کے غرور و غفلت کو ختم کرے ۔ اس طرح سے جیسا کہ بعض نے خیال کیا ہے کہ مقصود کلام یہ ہے کہ آدمی کو تلقین کی جائے کہ خدا سے عذر خواہی کے سلسلہ میں وہ جواب میں کہے” تیرے کرم نے مجھے مغرور کیا ہے “۔ 

نیز جو کچھ فضل بن عیاض سے نقل ہو اہے کہ ا س سے سوال کیا گیا کہ اگر تجھے خدا قیامت کے دن اپنے حضور میں طلب کرے اور تجھ سے سوال کرے ۔” ما غرک بربک الکریم “ تو جواب میں تو کیا کہے گا ۔ اس نے کہا میں جواب میں کہوں گا ’ ’غرنی ستورک المرخاة“ جو پردے تونے میرے گناہ پر ڈالے ہوئے تھے انہوں نے مجھے غافل و مغرور کیا ہے ۔ 

یہ سب مفہوم آیت کے ساتھ ساز گار نہیں ہے بلکہ آیت کے مفہوم کے تضاد سے تعلق رکھتا ہے اس لئے کہ مقصودِ آیت غرور کو ختم کرنا ہے اور خواب غفلت سے بیدار کرنا ہے ، نہ یہ کہ نیا پردہ غفلت کے پردوں پر ڈالنا ہے اس بناپر مناسب نہیں ہے کہ آیت کو اس کے مقصد سے دور لے جائیں اور اس کی متضاد کیفیت سے نتیجہٴ کلام اخذ کریں ۔ 

”غرک “ غرور کے مادہ سے اصل میں بیداری کے موقع پرغفلت کے معنی میں ہے دوسرے لفظوں میں ایسے مقام پر غفلت سے کام لینا جہاں غفلت کرنا بالکل نامناسب ہے ہو، اور چونکہ غفلت بعض اوقات جسارت یا احساس برتری کا سبب بنتی ہے لہٰذا غرور کے لفظ کی ان معانی سے بھی تفسیر ہوئی ہے اور شیطان کو اسی وجہ سے غرور(بروزب شرور) کہتے ہیں وہ انسان کو اپنے وسوسوں سے فریب دیتا ہے اور اسے غافل و مغرور کردیتا ہے ۔ 

” کریم “ کی تفسیر میں مفسرین نے انواع و اقسام کی تعبیریں پیش کی ہیں ، بعض نے کہا ہے کہ کریم وہ بخشنے والاہے جس کے تمام افعال احسن ہیں اور وہ کبھی اتنی بخشش کے ہوتے ہوئے نفع و نقصان کا خیال نہیں کرتا ۔ 

بعض نے کہا کہ کریم وہ شخص جو طلب سے زیاد ہ بخش دے ، بعض مفسرین نے کہاہے کہ کریم وہ شخص ہے جو تھوڑی سی متاع کو قبو ل کرلیتا ہے اور اس کے مقابلہ میں زیادہ قیمت دیتا ہے لیکن حقیقت میں یہ سب چیزیں کریم کے مفہوم میں شامل ہیں ۔ 

خدا کے کرم کے سلسلہ میں بس اتنا کافی ہے کہ وہ صرف گناہگاروں کو معاف کر کے راضی نہیں ہوتا بلکہ شائستہ افراد کے گناہوں کو حسنات میں تبدیل کردیتا ہے ۔ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام اس آیت کی تفسیر میں عجیب وغریب جملہ ارشاد فرماتے ہیں :

یہ آیت سننے والے کے سامنے بہت مضبوط دلیل ہے اور ایسے شخص کے سامنے جسے جہالت و نادانی نے مغرورکردیا ہو قاطع عذر ہے۔ خدا فرماتا ہے :

” اے انسان تجھے کس چیز نے گناہ کرنے پر جراٴت دلائی ہے اور کس چیز نے تجھے تیرے پر وردگار کے مقابلہ میںمغرور کردیا ہے اور کس چیز نے اپنی ہلاکت کےساتھ تعلق پیدا کردیا ہے ؟ کیا تیری اس بیماری کےلئے صحت مند ہونا نہیںہے ، تیرے اس خواب کے لئے بیداری نہیں ہے ۔ توخود پر کم ازکم اتنا تو رحم کر جتنا تو دوسروں پر کرتا ہے ۔ 

تو جب کسی کو جلانے والے سورج کی دھوپ میں دیکھے تو اس پر سایہ کرتا ہے ، جب کسی بیمار کو دیکھے کہ دردو تکلیف نے اسے سخت نالاں کردیا ہے توتوُ اس پر رحم کھاکر آنسو بہاتا ہے تو وہ کیا شئے ہے جس نے اپنی بیماری پرتجھے ایک طرح کا صبر کرنے والا بنادیا ہے اور اپنی مصیبت پرمطمئن کردیا ہے اور خود پر گریہ کرنے سے بعض رکھا ہے ۔ 

حالانکہ تیرے نزدیک عزیز ترین افراد میں سے تو خود ہے تو پھر کس طرح رات کو نزول بلا کے خوف نے تجھے بیدار نہیں کیا حالانکہ گناہ و مصیبت میں تو غوطہ زن ہے اور اس کے غلبہ سے باہر بھی نہیں ہے ۔ 

آ اور اس غفلت کی بیماری کا عزم ِ صمیم کی دوا سے علاج کر اور اس خواب غفلت کو جس نے تیری آنکھوں کو گھیر رکھا ہے ۔ بیداری سے بر طرف کر ۔آخدا کا مطیع و فرمانبردار بن جا اور ا س کی یاد سے مانوس ہو ۔ 

اچھی طرح سے جان لے کہ تیرے خدا سے غفلت کرنے کے موقع پر وہ نعمتیں دینے پر تجھ سے عنایت کرتاہے اور تجھے اپنے عفوو کرم کی طرف بلا تاہے اور اپنی بر کتوں کے زیر سایہ تجھے دیکھنا چاہتا ہے حالانکہ تونے اس کی طرف پشت کر رکھی ہے اور دوسرے کی طرف رخ کررکھا ہے ۔ 

بزرگ و عظیم ہے وہ خدا جو باوجود اس عظیم قدرت کے کریم ہے لیکن تو باوجود اس ضعف و حقارت کے اس مصیبت پر کس قدر جری ہے ۔2

اس کے بعد اس غافل انسان کو بیدار کر نے کے لئے اپنے لطف و کرم کے ایک گوشہ کی طرف اشارہ کرتا کرتے ہوئے فرماتا ہے :

”وہ خدا جس نے تجھے پیدا کیا ہے پھر تیرے وجود کی دستگاہ کو منظم کیا اور تجھے اعتدال بخشا“( الذی خلقک فسوّاک فعدلک)۔ 3

اور اس طرح خلقت کے چار مرحلوں کو یعنی اصل خلقت ، پھر اس کی تنظیم ، پھر اس میں اعتدال ، آخر میں ترتیب بندی کو چار مختصر سی پر معنی عبارتوں میں بیان کرتاہے ۔ 

پہلے مرحلے میں اصل خلقت انسانی قرار پائی ہے کہ اسے ناچیز و حقیر نطفہ سے رحم کے ظلمت کدے میں خلق کیا۔ بعد کے مرحلہ میں جو تسویہ و تنظیم کا مرحلہ ہے اس کے پیکر کے اعضاء میں ہر عضو کو تنظیم کے ساتھ موزوں کیا ۔ 

آنکھ ،کان ،دل ، رگیں اور باقی اعضاء جن میں سے اگر انسان ہر ایک کی ساخت ، بناوٹ اور نظام پر غور و فکر کرے اور خد اکے لطف و کرم کو ان میں سے ایک ایک میں دیکھے تو علم و قدرت اور لطف و کرم کی ایک دنیا اپنی آنکھوں کے سامنے مجسم دیکھے گا۔ 

وہ نعمتیں کہ ہزارہا سال گزرے نے کے بعد بھی ماہرین علوم طبعی ان کے بارے میں غور و فکرکرتے ہیں اور لکھتے ہیں لیکن ابھی آغاز کار ہے اور وہ ابھی تحقیق کی ابتداء ہی میں ہیں ۔ 

اس کے بعد ایک تیسری نعمت کو موضوع گفتگو بناتا ہے اور وہ اعضاء جسم انسانی کے درمیان اعتدال و ہم آہنگی ہے جسم انسانی دو حصوں پر مبنی پیدا کیا گیا ہے جو دونوں ایک دوسرے کے معاون ہیں ۔ ہاتھ ، پاوٴں، آنکھ ، کان ، استخواں، عروق و اعصاب و عضلات جسم کے دونوں حصوںمیں ہم آہنگی پیدا کرنے والے اور ایک دوسرے کی تکمیل کرنے والے ہیں ۔ 

علاوہ از این مختلف اعضاء بھی ایک دوسرے کے کام کی تکمیل کرتے ہیں ۔ مثلاًسانس لینے کا نظام گردش خون کی مدد کرتا ہے اور گردش خون کا نظام تنفس کے ساتھ کر کے غذا کے لقمے کونگلنے کےلئے اور دانت، زبان ،لعاب دہن کے غدود اور اطراف دہن کے عضلات اور گلا یہ سب ایک دوسرے کے دست بدست کام کرتے ہیں ، یہاں تک لقمہ ہاضمہ کے نظام میں داخل ہو جاتا ہے ۔ 

اس کے بعد بھی بہت سی ہم آہنگیاں صورت پذیر ہوتی ہیں تاکہ غذا جزوِ بدن ہوسکے اور قوت و حرکت و سعی کو شش کو پیدا کرے۔ 

یہ سب ”فعدلک“ کے جملہ میں پنہاں ہیں ۔ بعض اس جملہ کو تمام انواع حیوانات میں سے انسان کے سیدھے قد کی طرف ، جو اس کے بہت ہی فضیلت کا باعث ہے ، اشارہ سمجھتے ہیں ۔یہ معانی بعد والے مرحلے کے ساتھ مناسبت رکھتے ہیں لیکن پہلے معانی زیادہ جامع ہیں ۔ 

انجام کار آخری مرحلہ، دوسرے موجودات کے مقابلہ میںاس کی ترکیب اور صورت پذیری کا آن پہنچتاہے ۔ جی ہاں! خدا نے نوع انسان کو دوسرے حیوانات کے مقابلہ میں موزوں تر بنایا ہے اور اسے عمدہ شکل عنایت کی ہے اور ایسی سیرت دی ہے جس میں زیبائی و خوبصورتی کے ساتھ فطری بیداری بھی ہے اور ایسی ترکیب جو علم ، آگاہی، تعلیم و تربیت کو قبول کرنے پر آمادہ ہے ۔ 

اس سے قطع نظر افرادِ انسانی کی صورتیں ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور جیساکہ سورہ روم کی آیت۲۲ میں آیاہے :”تمہارے رنگوں اور زبانوں کا اختلاف خدا کی آیات میں سے ہے “۔’ ’ و من اٰیاتہ خلق السماوات و الارض و اختلاف السنتکم و الوانکم ) اگر یہ اختلاف نہ ہوتا تو نوعِ بشر کی اجتماعی زندگی کا نظام معطل ہو جاتا۔ 

اس اختلاف ِ ظاہری کے علاوہ استعداد، ذوق اور سلیقے کے اختلاف قرار دئیے ہیں ۔ اور ان کی دو صورتیں بنائیں جن کا اس کی حکمت تقاضا کرتی تھی تاکہ ان کے مجموعہ سے ایک صحیح و سالم معاشرہ وجود میں آئے جو اپنی تمام ضرورتوںکو پورا کرے اور انسانوںکے ظاہری و باطنی قوہ ایک دوسرے کے تکمیل کنندہ بنےں ۔ اور مجموعی طور پر ، جیساکہ سورہٴ ( تین ) کی آیت ۴ میں آیاہے - br> ” ” لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم “ خد انے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا ہے ۔ 

خلاصہ کلام یہ کہ ان آیتوں میں اور بہت سی دوسری قرآنی آیات کی طرح خدا اس بھلادینے والے اور مغرور انسان کو اپنی معرفت کی راہ دکھا تا ہے اور یہ کہتاہے کہ رحم مادر سے لیکر اپنے پیدا ہونے تک کے زمانے کا اور اس وقت سے لیکر مکمل نشو و نما کی منزل تک پہنچنے کے عہد کا بغور مطالعہ کرے اور یہ دیکھے کہ منعم حقیقی کی جانب سے ہر قدم پر ایک نئی نعمت اس کے پاس آئی ہے ۔ r> اس طرح اس کو معلوم ہوگا کہ وہ دوسرسے پیر تک خالق کے احسانات کے بوجھ تلے دباہو اہے ،اس کو چاہئیے کہ غرو ر و غفلت کو خیرباد کہے او رپر وردگار عالم کی محبت کا طوق اپنی گردن میں ڈالے ۔ 

اساس کے بعد قرآن ان کے غرور و غفلت کو موضوع گفتگو بنا کر کہتاہے : ” جیساکہ تم گمان کرتے ہوایسا نہیں ہے تم روز جز ا کے منکر ہو “ ( کلا بل تکذبون بالدین ) ۔ ” نہ تو خد اکا کرم تمہارے غرور کا سبب ہے اور نہ اس کی نعمتوں کا سلسلہ بلکہ ا سکا اصلی سبب تمہارا روز قیامت پر ایمان نہ لانا۔ ۱

۱۔ کلا حرف ردع ہے اور پہلے سے ذکر شدہ یا تو ہم شدہ مطلب کے انکار کے لئے ہے اور یہ ”کلّا“اس آیت میں کس چیز کی نفی کرتا ہے ، اس سلسلہ میں مفسرین نے کئی احتمال پیش کئے ہیں ۔ r> سبسب سے پہلے وہی احتمال ہے جس کا اوپر ذکر ہوا ہے یعنی یہاں کلّا غرور و غفلت کے تمام سر چشموں کی نفی کرتاہے سوائے قیامت کی تکذیب اور انکار کے جس کا ” بل“ کے بعد ذکر ہواہے ۔ راغب نے مفردات میں( بلکہ مادہ کے سلسلے میں)ان معانی کو منتخب کیا ہے اور اوپر والی آیت بیان کر نےکے بعد کہتا ہے ( کانّہ قیل لیس ھھنا مایقضیٰ ان یغرھم بہ تعالیٰ و لکن تکذیبھم ھو الذی حملھم علی ما ارتکبوہ ) گویا کہاگیا ہے کہ یہاں کوئی ایسی چیز نہیں جو انھیں اللہ کے مقابلہ میں مغرور کر ے لیکن ان کا تکذیب کرنا وہ ہے جس نے اس کا ارتکاب کیاہے ۔

جی ہاں اگر مغرور اور غافل افراد کی حالت پر غور کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ اصلی سبب یہ ہے کہ ان میں سے بہت سے افراد کی روح کی گہرائیوں میں قیامت کے بارے میں شک یا اس کا انکار پوشیدہ ہے ، اور باقی امورتو صرف بہانے ہیں ۔ لہٰذا اگران کے دلوں میں قیامت پر ایمان پید اہو جائے تو یہ غرور اور غفلت سب ختم ہو کر رہ جائے ۔ دین دین سے مراد یہاں جز ا اور روز جز ا ہے اور یہ بعض مفسرین نے احتمال پیش کیا ہے کہ یہاں مراد دین اسلا م ہے بعید نظر آتا ہے اس لئے کہ ان آیتوں میں گفتگو کا جو محور ہے وہ معاد و قیامت ہے اس کے بعد اسباب غرور و غفلت کو ختم کرنے اور قیامت پر ایمان تقویت دینے کے لئے مزید کہتاہے : ” اس میں شک نہیں ہے کہ تم پر نگراں مقرر کئے گئے ہیں “ ( و انّ علیکم لحافظین ) 

ایسایسے نگران و نگہبان جو پروردگا رکی بارگاہ میں مقرب و محترم ہیں اوروہ ہمیشہ تمہارے اعمال کو تحریر کرتے ہیں ( کراماً کاتبین )۔ اور جو کچھ تم انجام دیتے ہواس سے آگاہ ہیں اور سب کچھ اچھی طرح جانتے ہیں ۔ ( یعلمون ما تفعلون 

”حافظین “ سے مراد یہاں وہ فرشتے ہیں جو انسانوں کے اعمال کی کی نگرانی پو مامور ہیں ، اس سے قطع نظر کہ اعمال اچھے ہوں یا برے ۔ ان فرشتوں کو سورہ ق کی آیت ۱۸ میں رقیب و عتید سے تعبیر کیا گیا ہے ۔ 

( ما یلفظ من قول الا لدیہ رقیب و عتید) انسان کوئی بات نہیں کرتامگر یہ کہ اس کے پاس فرشتہ ہے جو نگرانی کا فرض انجام دینے کے لئے مستعد ہے ۔ اسی سورہ ق کی اس سے پہلے کی آیت میں فرماتا ہے :

( اذیتلق المتلقیان عن الیمین و عن الشمال قعید ) ” یا دکر اس وقت کو جب وہ دو فرشتے جو دائیں بائیں سے تجھے پکڑے ہوئے ہیں ، تیرے اعمال ثبت کرتے ہیں ۔ “ قرآن کی دوسری آیتوں میں بھی ان فرشتوں کی طرف اشارہ ہو اہے جو نگرانِ اعمال ہیں ۔ 

اس میں کوئی شک نہیں کہ خدا ہر شخص سے پہلے اور ہر شخص سے بہتر اعمال انسانی کا شاہد و ناظر ہے لیکن اس نے مزید تاکید کے لئے اور زیادہ احساس ذمہ داری پید اکرنے کے لئے نگران فرشتے مقرر کئے ہیں ۔ > ان کے علاوہ کچھ اور نگران بھی ہیں جو انسان کو ہر طرف سے گھیر ہوئے ہیں جن سب کا قیامت کی داد گاہ کے گواہوں کے عنوان کے ماتحت سات حصوں میں جلد ۱۱کے صفحہ۴۰۵ تا ۴۱۰۹ پر ہم نے ذکر کیا ہے ( سورہ حم سجدہ ) کی آیت ۲۰ اور ۲۱ کے ذیل میں ) یہاں کی طرف فہرست وار اشارہ کیا جاتاہے ۔ 

پہلا گواہ خدا ہے جو فرماتا ہے :” جو عمل انجام دیتے ہو ہم اس کے ناظر و شاہد ہیں “ ( یونس۔ ۶۱)۔

” ا” اس بعد انبیاء و اوصیاء ہیں “( نساء۔ ۴۱)۔ اس کے بعد” زبان ، ہاتھ، پاوٴں اور پیکر انسان کے تمام اعضاؤ جوارح“ (نور۔۲۴)ایک گواہ جسم کی کھا ل ہے ( حم سجدہ ۔ ۲۱)۔ اور گواہ فرشتے ہیں ( ق۔ ۲۱) اور زیر بحث آیت  اس کے بعد وہ زمین جس پر انسان زندگی بسر کرتا ہے اور اس پر اطاعت کی جاتی ہے اور گناہ ہوتے ہیں ( زلزال ۔۴) اورآخر میں وہ وقت و زمانہ جس میںاعمال انجام پاتے ہیں ( سفینة البحارجلد ۲ مادہ یوم ) ۔ 

احتیاج طبرسی میں ہے ایک شخص نے امام صادق علیہ السلام سے دریافت کیا کہ انسانوںکے نیک و بد اعمال تحریر کرنے پر جو فرشتے مامور ہیں ان کا کیا سبب ہے جب کہ ہمیں معلوم ہے کہ خدا وند عالم السِر وما ھو اخفی ہے یعنی وہ ہر چیزجس سے زیادہ پوشیدہ کو ئی چیز نہیں ہے وہ اسے جانتا ہے تو امام  نے جواب میں فرمایا :

استعبدھم بذالک و جعلھم شہوداً علیٰ خلقہ لیکون العباد لملازمتھم ایا ھم اشد علی طاعةاللہ مواظبة و عن معصیة اشد انقبا ضاً وکم من عبدیھم بمعصیة فذکرمکانھما فادعوی وکف فیقول ربی یرانی و حفظنی علی بذالک تشھد و ان اللہ براٴفتہ و لطفہ وکلھم بعبادہ یذبون عنھم مردة الشیاطین و ھو ام الارض و اٰفات کثیرة من حیث لایرو ن باذن اللہ الیٰ ان یجی ء امر اللہ عزوجل۔ 

خدانے فرشتوں کو اپنی عبادت کے لئے بلا یا اور انہیں اپنے بندوں پر گواہ قرار دیا تاکہ بندے ان کی نگرانی کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ خداکی اطاعت کریں اور اس کی نافرمانی سے انہیں زیادہ سے زیاد ہ پریشانی اور دکھ ہو ۔ بہت ایسے بندے ہیں جو گناہ کا پختہ ارادہ کرلیتے ہیں اورپھر اس فرشتے کو یاد کرتے ہیں اور اپنے آپ کو گناہ سے باز رکھتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیںکہ ہماراپروردگار ہمیں دیکھتا ہے اور نگران فرشتے بھی گواہی دیں گے ۔ اس کے علاوہ خدا نے ہمیں اپنی رحمت اور مہر بانی سے انہیں بندوں پر مامورکیاہے تاکہ حکم خدا نے سرکشی کرنے والے شیاطین کو ان سے دور رکھیں اور زمین کے جانوروں اور بہت سی آفات و بلیات کو جنہیں بندے اس وقت تک نہیں دیکھتے جب تک حکم خدا یعنی ان کی موت نہ آجائے۔ 

اس روایت سے اچھی طرح معلوم ہوتاہے کہ وہ تحریر اعمال کی ذمہ داری کے علاوہ ناگوار حادثوں ، مصیبتوں اور شیاطین کے وسوسوں سے انسانوں کو محفوظ رکھنے پر بھی مامور ہیں( خدا کے فرشتوں کی مختلف ذمہ داریوں کے بارے میں ایک تفصیلی بحث جلد۱۰ ص۱۶۸ تا ۱۷۲ سورہ فاطر کی ا ٓیت ۱ کے ذیل میں آچکی ہے )۔ 

قابقابل توجہ بات یہ ہے کہ مذکورہ بالا آیات ان فرشتوں کی تعریف و توصیف میں کہتی ہےں وہ کریم اور بزرگ فرشتے پروردگار کی بارگاہ میں بلند مقام کے حامل ہیں تاکہ انسان اپنے اعمال پر زیادہ توجہ دیں ، اس لئے کہ انسان کے اعمال کی نگرانی کرنے والا جس قدر بلند شخصیت رکھتا ہے انسان اس کا زیادہ لحاظ کرتا ہے اور گناہ کے انجام دینے سے زیادہ شرمندہ ہوتاہے ،۔ کاتبین کی تعبیر در حقیقت اس بات کی تاکید ہے کہ وہ حافظہ پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ باریک بینی کے ساتھ لکھتے ہیں ، اس انداز سے کہ کبھی کوئی چیز اس سے نظر انداز نہیں ہوتی اور ہر وہ چھوٹے بڑے عمل کو ضبط تحریر میں لاتے ہیں ( یعلمون ماتفعلون) ” جو کچھ تم انجام دیتے ہو وہ اسے جانتے ہیں “۔

یہ اس حقیقت پر ایک مزید تاکید ہے کہ وہ تمہارے اعمال سے بغیر استثناء آگاہ ہےں اور ان کا لکھنا اسی آگاہی کی بنیاد پر ہے ۔ یہ تمام تعبیریں انسان کے اختیار اور ارادے کی آزادی کو بیان کرتی ہیں اس لئے کہ اگر انسان کو کوئی اختیار حاصل نہ ہوتا تو اعمال کے تحریر کرنے والے فرشتوں کے مقرر کرنے کا اور ان سب تنبیہوں کا کوئی صحیح مفہوم نہ ہوتا ۔ > اور پھر یہ سب چیزیں اس حقیقت کو بیان کرتی ہیں کہ حساب و کتاب کا ہونا اور جزا و سزا کا ملنا قطعی اور حتمی ہے ، اس لئے کہ خدا نے اسے حد سے زیادہ اہمیت دی ہے اور اس حقیقت کی طرف توجہ اور اس پر ایمان اس مقصد کے لئے ہے کہ انسان کی تربیت کرے اور اسے اس کی ذمہ داریوں سے آشنا کرے اور غلط کاموں پر حد سے زیادہ روکنے والا اثر ڈالے ۔

۱۔ مجمع البیان ، جلد ۱۰، ص ۴۴۹۔ یہی حدیث در المنثور، روح البیان ، روح المعانی اور قرطبی میں بھی زیر بحث آیت کے ذیل میں نقل ہوئی ہے 

2< خطبہ البلاغہ،> 3۔۔ ”ما شاء “ میں ما زائدہ ہے ، بعض مفسرین نے پیش کیا ہے کہ ما شرطیہ ہے لیکن پہلا احتمال زیادہ مناسب ہے ۔

4۔ بعض مفسرین روح البیان اور روح المعانی کے موٴ لف نے کہا ہے کہ ” واوٴ یہاں حالیہ ہے لیکن استینافیہ کا احتمال زیادہ مناسب ہے ۔ 

5۔نور الثقلین، جلد۵ ص۵۲۲۔

 


source : http://www.makaremshirazi.org
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

گھر کو کیسے جنت بنائیں؟ دوسرا حصہ
علوم قرآن سے کیا مرادہے؟
بلی اگر کپڑوں سے لگ جائے تو کیا ان کپڑوں میں نماز ...
سوال کا متن: سلام عليکم. يا علي ع مدد. ....مولا علي ...
کیا بسم اللہ تمام سوروں کا جز ہے؟
کیا اسلامی ممالک کی بنکوں سے قرضہ لینا جائز ہے؟
حضرت زینب (س) نے کب وفات پائی اور کہاں دفن ہیں؟
خاتمیت انسانی تدریجی ترقی کے ساتھ کس طرح ہم آہنگ ...
دوسرے اديان کے پيروں کے ساتھ مسلمانوں کے صلح آميز ...
کائناتی تصور معصومین علیہم السلام کی نظر میں

 
user comment