بين الاقوامی گروپ : يورپی پارليمنٹ نے كل بروز منگل بمطابق ۱۰ مئی كو اسلام كی توہين كرنے پر برونو گولنيشBruno Golnisch كے پارليمانی تحفظ كو لغو كر ديا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ leparisien سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ برونو گولنيشBruno Golnisch كے اسلام مخالف ريماركس پر اسلامی اور نسل پرست مخالف اداروں كی شكايت كے بعد يورپی پارليمنٹ نے كل اس كے پارليمانی تحفظ كو لغو كر ديا ہے ۔ اس طرح سے برونو گولنيشBruno Golnisch كے خلاف عدالتی كاروائی ممكن ہو سكے گی ۔
فرانس سے مسلمانوں كے اخراج كے خواہاں نيشنل فرنٹ پارٹی كے سربراہ برونو گولنيش نے يورپی پارليمنٹ كے اس اقدام كو مسترد كرتے ہوئے كہا : میں نے پارليمنٹ میں اسس اقدام كے خلاف ووٹ ديا ہے چونكہ ميرے خيال كے مطابق "آزادی بيان "ايك عوامی نمائندے كا حق ہے ۔
source : http://www.iqna.ir/