آیت فضل اللہ نے مختلف ثقافتی اور فكری ميدانوں میں وحدت كے فروغ كے لئے كوششوں كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے وحدت اسلامی كے عملی راستے كی اہانت كو اسلام كی اہانت قرار ديا ہے۔ آیت اللہ فضل اللہنے ۱۲ اپريل كو لبنان كی "الفت" نامی جمعيت تقريب بين مذاہب اسلامی كےبعض علماء سے ملاقات كے دوران مسلمانوں كے درميان اختلافات ايجاد كرنے كے لئے امريكی اور صیہونی منصوبوں كے مقابلے میں عالم اسلام كے موضوع پر گفتگو کی ہے.انہوں نے وحدت اسلامی كے عملی راستے كی حمايت كے لئے كوششوں كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے مسلمانوں كی وحدت كے عملی راستے كی اہانت كو دين اسلام كی اہانت قرار ديا ہے اور انہوں نے سياسی عناوين میں محدود نہ كرنے اور ثقافتی اور فكری ميدانوں میں وحدت كے تحفظ كا مطالبہ كيا ہے۔
source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=184886