اردو
Thursday 1st of June 2023
0
نفر 0

بلغاری شہريوں نے مسلمانوں كو پھول پيش كیے

بين الاقوامی گروپ : بلغارستان كے دارالحكومت صوفیہ كے شہريوں نے كل بانيا باشی میں واقع مسجد پر نسل پرست گروپوں كی جانب سے حملے كی مذمت میں مسلمانوں كو پھول پيش كیے ہیں ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Ajib» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بلغاری شہريوں نے بانيا باشی كی مسجد كے سامنے جمع ہو كر اس مقدس مقام پر موجود مسلمانوں كو پھول پيش كیے اور مسجد كے سامنے بھی پھولوں كے گلدستے سجا دئیے ۔

قابل ذكر ہے كہ بلغارستان كی قوم پرست شدت پسند جماعت كے رہنما فولن سيدورف كے حاميوں نے گزشتہ ہفتے نماز جمعہ كے دوران مسجد صوفیہ پر حملہ كر كے قالين جلا دیے تھے اور نمازيوں پر بھی پتھراؤ كيا تھا جس كے نتيجے میں دسيوں نمازی زخمی ہو گئے تھے اسی طرح اس جماعت سے تعلق ركھنے والے افراد نے دار الحكومت میں بھی مسلمانوں كے خلاف نعرے بازی كی تھی ۔

 


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

علامہ علی غضنفر کراروی کو پرنم آنکھوں کے ساتھ ...
قرآن جلانے کے منصوبے پر عملدرآمدکے خطرناک اثرات ...
دو شریفوں کی ملاقات
عالمی سطح پر ايران كی سربلندی كی اہم ترين دليل ...
بحران شام کے آغاز پر رہبر انقلاب سے ملاقات کا حال ...
تکفیری فکر کی بیخ کنی کے لیے علمی، منطقی اور ہمہ ...
مسئلہ حجاب پرعدم توجہ معاشرے کے اخلاقی زوال کا ...
حقيقت نماز كے عنوان سے بلجيئم میں خصوصی تعليمی ...
یمنی رضاکاروں نے مارب میں ۱۵ سعودی اہلکاروں کو ...
بحرین / آل سعود اور آل خلیفہ مساجد کو بدستور شہید ...

 
user comment