بین الاقوامی: بنیاد پرست صیہونیوں نے ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نابلس میں ایک اور مسجد کو آگ لگا دی۔
ایران کی خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ بنیاد پرست صیہونیوں نے نابلس میں ایک گاؤں برقین میں ایک مسجد کو آگ لگادی یہ بنیاد پرست صیہونی نعرے لگاتے ہوئے مسجد میں گھس گئے اور آگ لگادی جس کے نتیجے میں مسجد کے دروازے جل گئے۔ اسرائیلہی پولیس نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ نژاد پرستی اور قومی تعصب کا نتیجہ ہے۔ مفتی قدس شیخ محمد حسین نے صیہونیوں کے اس وحشی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہودی مساجد کو شہید کرنے کے ذریعے مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
source : http://shabestan.net