اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عربی نیوز ایجنسیوں نے سلفی دھشتگردوں کے رہنما احمد الاسیر کو بیروت ایئرپورٹ پر گرفتار کئے جانے کی خبر دی ہے۔
العالم، المنار، العربیہ اور المیادین نیوز ایجسنیوں نے احمد الاسیر کے گرفتار کئے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مصر جانا چاہتا ہے کہ اسے بیرورت ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق احمد الاسیر اپنا چہرہ بدل کر جعلی پاس پورٹ کے ذریعے بیروت سے نکلنا چاہتا تھا کہ اسے گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ ۲۸ فروری ۲۰۱۴ کو لبنان کی عدلیہ نے احمد الاسیر کو پھانسی کی سزا دینے کا حکم دے دیا تھا تا ہم وہ غائب رہا اور پولیس کے ہاتھ نہیں لگا۔