فكر و علم گروپ : آيتاللهالعظمی وحيد خراسانی نے ايكنا كے اس سوال كہ آيا قرآن كريم كی تلاوت كے وقت عربی حروف كا خاص تلفظ ادا كرنا پنجگانہ نمازوں كی قرائت كی مانند واجب ہے اور اس كا خيال نہ ركھنا حرام ہو گا ؟ كے جواب میں فرمايا : نماز كے صحيح ہونے كے لیے ان حروف كا صحيح تلفظ لازمی ہے ليكن تلاوت كے وقت اس كا خيال نہ ركھنا حرام نہیں ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ حوزہ علمیہ كی رپورٹ كے مطابق آيتاللهالعظمی وحيد خراسانی نے ايكنا كے اس سوال كہ آيا قرآن كريم پڑھتے وقت عربی لحن كی رعايت كرنا اور اسی طرح عربی حروف «ث ـ ذ ـ ح ـ ع ـ غ ـ ص ـ ض ـ ط ـ ظ» كے خاص تلفظ كا خيال ركھنا يومیہ نمازوں كی قرائت كی مانند واجب ہے اور اس كی رعايت نہ كرنا حرام ہے ؟ فرمايا : نماز كے صحيح ہونے كے لیے ان حروف كا صحيح تلفظ لازمی ہے اور تلاوت كے وقت اس كی رعايت نہ كرنا حرام نہیں ہے ۔
source : http://www.iqna.ir