بين الاقوامی گروپ : تيونس میں بيداری كی لہر سے پہلے معاشرے میں عورتوں كے مقام اور كرامت كی پاسداری نہیں كی جاتی تھی اور اب عورتوں كا احترام و اكرام معاشرے میں سرفہرست ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے جمعيت زنان تيونس كے صدر «غاده الغربی بن جدو» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انہوں نے ۱۲ مئی بروز جمعرات كو تہران بك فيسٹيول میں كہا : تيونس كا انقلاب اس ظلم و ستم كا نتيجہ تھا كہ جو اس ملك كے دكٹیٹر نے كئی عشروں سے عوام پر روا ركھا ہوا تھا ۔
انہوں نے مزيد كہا : تيونس میں انقلاب سے قبل وہ گروہ اور جمعيتیں تيونسی خواتين كے عنوان سے بين الاقوامی سيميناروں میں شركت كرتی تھے جنہیں زين العابدين بن علی كی حكومت منتخب كرتی تھی۔
source : http://www.iqna.ir