بین الاقوامی:کویت کے وصال سیٹلائیٹ چینل نے اپنےا یک پروگرام میں شیعہ عقائد کی اہانت کی ہے جس پراس ملک کے شیعوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑگئی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے علاوہ دیگر عربی ممالک میں بھی وہابی چینلز اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اور شیعوں سے دشمنی کی بناپروہ ہمیشہ شیعوں کی اہانت اورشیعوں اور اہل سنت کے درمیان اختلاف ایجاد کرنے کے درپے ہیں۔
کویت میں مقیم شیعوں کے سیکرٹری جنرل فرج الخضری نے کہا ہے کہ یہ وصال چینل تکفیری ٹولہ کے ایک شخص کا ہے کہ جس نے" کویت میں شیعوں کے نفوذ" کے عنوان کے تحت ایک پروگرام میں شیعوں کی اہانت کی ہے جس کی وجہ سے کویت کے شیعوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس پروگرام میں شیعوں کے نمائندوں، ان کی تجارت اوران کے عقائد کی اہانت کی گئی ہے۔ لہذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شیعوں کی اہانت کرنے والے اس قسم کے چینلزکوبند کرئے اور اہانت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔
شیعہ خبررساں ایجنسی (اباء ) کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی وہابیوں نے شیعہ مسلمانوں کے عقائد کی توہین کرنے اور عربی ممالک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کے لیے "البرھاں " نامی چینل کی تاسیس کی تھی۔
source : http://www.shabestan.net