بين الاقوامی گروپ: جنوب مشرقی ايشيا میں پہلی بار اسلامی لباس فيسٹيول كا انعقاد كيا جارہا ہے یہ فيسٹيول فلپائن كے دارالحكومت منيلا میں منعقد ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "aslam today"سے نلع كيا ہے، اس فيسٹيول میں جنوب مشرقی ايشيائی ممالك كے ڈيزائن شدہ اسلامی لباس شامل ہوں گے۔ فلپائن میں ملائشياء كے سفير ابراہيم سعد نے اعلان كيا ہے كہ گذشتہ سالوں سے اسلام كو شدت پسند اور متعصب دين كے طور پر معارف كرايا جارہا ہے اس طرح كے فيسٹيول كے ذريعے اسلام اور مسلمانوں میں موجود رواداری اور اسلامی ثقافت كو اجاگر كرايا جاسكتا ہے۔
اسلامی لباس فيسٹيول بھی اسلام فوبيا كے خلاف منعقد كيا جارہا ہے، كيونكہ 11 ستمبر كے بعد اسلام كے حقيقی چہرے كو مسخ كرنے كی كوشش كی گئی ہے۔ اسلام میں امن اور رواداری كی تعليمات كو اجاگر كرنے كے لئے اسی طرح كے فيسٹيول ہر سال منعد ہوں گے۔
source : http://www.iqna.ir