بين الاقوامی گروپ : ترك وزير اعظم رجب طيب ادوغان نے بلغارستان كے دار الحكومت صوفیہ میں انتہا پسند جماعت كے حاميوں كی جانب سے نماز جمعہ كے دوران مسلمانوں پر حملے كی شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ايجنسی «IINA» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رجب طيب اردوغان نے تركی كے شہر بورسا میں جو بلغاری تركوں كی اكثريت پر مشتمل ہے ؛ اعلان كيا : يورپی ممالك كا اس قسم كے واقعات كی روك تھام كے لیے باہمی تعاون انتہائی ضرورری ہے ۔
اس سے قبل تركی كے وزير خارجہ نے بھی ايك بيان میں بانيا باشی كی مسجد پر نسل پرست گروپوں كے حملے كی مذمت كرتے ہوئے يورپ میں اسلام مخالف اقدامات روز افزوں ہونے پر تشويش كا اظہار كيا تھا ۔
source : http://iqna.ir/