بين الاقوامی گروپ : يمن كی وزارت برائے ثقافت و امور اسلامی كے زير اہتمام ۳۰ مئی بروز سوموار كو قرآن كريم كے قديمی نسخوں كے جائزے سے متعلق سيمينار منعقد كيا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ marebpress كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار "قرآن كريم كے قديمی نسخے قرآن كی حفاظت كے لیے اللہ تعالیٰ كی نشانياں" كے عنوان سے منعقد كيا گيا اور اس میں قرآن كريم كے قلمی نسخوں سے متعلق بحث و تمحيص كی گئی ۔
اسی طرح اس سيمينار میں يمن كی جامع مسجد سے انتہائی قديمی نسخے كشف ہونے كی رپورٹ بھی پيش كی گئی ۔ اس كے ساتھ ساتھ ان قديمی نسخوں كو ٹھيك كرنے اور ان كی حفاظت كرنے سے متعلق امور پر بھی غور و خوض كيا گيا ۔
قابل ذكر ہے كہ يمن میں موجود قرآنی نسخوں میں سے بعض پہلی صدی ہجری میں تحرير كیے گئے تھے ۔
source : http://www.iqna.ir