" صوت العراق " خبررساں سائٹ نےلكھا ہے كہ اس كمپيوٹر گيم كا نام " فسٹ ٹوفائیٹ" ہے اس میں اگر گيم كھيلنے والا نمبر لينا چاہے تو اسے مساجد كو نابود اور قرآن كريم كو پارہ پارہ كرنا پڑتا ہے اور مسجد كے اندر موجود افراد كو قتل كرنا ہوتا ہے۔ اس گيم كو جيتنے كےلیے ضروری ہے كیہ قرآنی نسخہ جات پر فائرنگ كی جائے جو مسجد كے اندر موجود ہیں اور اسكے اگلے مرحلے میں قرآن كو پھاڑنا اور مساجد كو انہدام كرنا شامل ہے۔ یہ گيم سعودی عرب اور مشرق وسطی كے ممالك كے بازاروں میں فروخت كی جا رہی ہے۔ اس گيم كی نسبت اسلام اور قرآن كی توہين كرنے والوں كی طرف بھی دی جا رہی ہے اور بعض اس گيم كو القاعدہ اور وہابی گروہوں كا شاخسانہ كہہ رہے ہیں۔ سعودی عرب كے بعض شہريوں نے اس گيم كی فروخت پر افسوس كا اظہار كيا ہے اور سعودی عرب كی اطلاعات و نشريات سے اس كے خلاف اقدام كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
source : http://www.muslimurdunews.com