اردو
Monday 20th of May 2024
0
نفر 0

کیا پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ)کے اہل بیت پر خاص عنایت کے سلسلہ میں قرآن کریم نے اشارہ کیا ہے؟

قرآن کریم کی آیات کامطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ)کے اہل بیت پر خدا وند عالم کی خاص توجہ رہی ہے اور اسی وجہ سے ان لوگوں میںنبوت، امامت اور وصایت کی قابلیت و صلاحیت پائی جاتی ہے ، یہاںپر ہم کچھ آیات کی طرف اشارہ کرتے ہیں:

۱۔ پیغمبر خدا نبوت پر مبعوث ہونے کے بعد سب سے پہلے اپنے نزدیک کے خاندان والوں کو تبلیغ کرنے کاحکم دیا گیا : ”وانذر عشیرتک الاقربین(۱)۔

۲۔ خدا وند عالم کا تکوینی ارادہ اہل بیت پیغمبر(علیہم السلام)کی عصمت و طہارت پر دلالت کرتا ہے : ”انما یرید اللہ لیذھب عنکم الرجس اھل البیت و یطہرکم تطھیرا “(۲)۔بس اللہ کا ارادہ یہ ہے اے اہلبیت کہ تم سے ہر برائی کو دور رکھے اور اس طرح پاک و پاکیزہ رکھے جو پاک و پاکیزہ رکھنے کاحق ہے۔

۳۔ خدا وند عالم نے پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ)کے اہل بیت کو ایسی صلاحیت عطا کی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے مباھلہ میں شرکت کی ” فَمَنْ حَاجَّکَ فِیہِ مِنْ بَعْدِ مَا جَائَکَ مِنْ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اٴَبْنَائَنَا وَاٴَبْنَائَکُمْ وَنِسَائَنَا وَنِسَائَکُمْ وَاٴَنْفُسَنَا وَاٴَنْفُسَکُمْ ثُمَّ نَبْتَہِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَةَ اللهِ عَلَی الْکَاذِبِین “(۳)

پیغمبر، علم کے آجانے کے بعد جو لوگ تم سے کٹ حجتی کریں ان سے کہہ دیجئے کہ آؤ ہم لوگ اپنے اپنے فرزند، اپنی اپنی عورتوں اور اپنے اپنے نفسوں کو بلائیں اور پھر خدا کی بارگاہ میں دعا کریں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت قرار دیں۔

۴۔ خدا وند عالم نے حضرت رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ)سے خطاب کرکے فرمایا: لوگوں سے کہو مجھے تم سے اپنے قرابت داروں کی محبت کے علاوہ کچھ نہیں چاہئے : قل لا اسئلکم علیہ اجرا الا المودة فی القربی(۴)۔

۵۔ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ)کوحکم دیا کہ اپنے اہل بیت کو نماز کے سلسلہ میں بہت زیادہ تاکید کرو : وامراھلک بالصلاة واصطبر علیھا(۵)۔

۱۔ سورہ شعراء آیت ۲۱۴۔

۲۔ سورہ احزاب، آیت ۳۳۔

۳۔ سورہ آل عمران، آیت ۶۱۔

۴۔ سورہ شوری، آیت ۲۳۔

۵۔ سورہ طہ، آیت ۱۳۲۔

۶۔ علی اصغر رضوانی، امام شناسی و پاسخ بہ شبہات(۱)، ص۱۴۸۔


source : http://www.amiralmomenin.org
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کیا صدقات کو مساجد کے امور میں خرچ کیا جا سکتا ہے؟
"موعظہ" اور " نصیحت" کے درمیان کیا فرق ...
حدیث میں آیا ہے کہ دو افراد کے درمیان صلح کرانا، ...
مجتہدین کے درمیان اختلاف کیوں پایا جاتا ہے؟
کیا اسلام میں گالی دینا، برا بھلا کہنا، دشنام ...
کیا کافر کے ہاتھ کا بنا کھانا کھانا جائز ہے؟
اسلام اور ایمان میں کیا فرق ہے؟
علوم قرآن سے کیا مرادہے؟
کیا جبرئیل امین صرف وحی کے وقت پیغمبراکرم{ص} پر ...
شفاعت کے کیا شرائط ہیں؟

 
user comment