بین الاقوامی: سعودی عرب کے شہر قطیف کے ہائی سکول کے ایک ٹیچر نے سالانہ امتحانات کے سوالات میں شیعہ مذہب کو ایک الحادی مذہب کے مترادف قراردیا ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق دیگر عربی ممالک کی طرح سعودی عرب کے شیعہ بھی سخت اور شدید حالات میں زندگی گزار رہے ہیں یہاں تک کہ وہ شیعہ نشین شہروں میں بھی شدت پسند وہابیوں کے ہاتھوں سے امن میں نہیں ہیں۔
سعودی عرب کے شہر قطیف کے الجاروریہ ہائی سکول کے ایک شیعہ اسٹوڈنٹ فوجی نے کہا ہے اس سکول کے دینی تربیت کے ٹیچر نے سالانہ امتحانات کے سوالات میں شیعہ فرقے کو کیمونیسٹ اور قادیانی الحادی فرقوں کے مساوی قرار دیتے ہوئے انہیں رافضی کے عنوان سے یاد کیا ہے۔
اس وہابی ٹیچر کے اس اقدا م کےبعد قطیف شہر کے اسٹوڈنٹس کے والدین نے اس شہر کے تربیتی سینٹر سے شکایت کرتے ہوئے اس مسئلے کے بارے تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
الفرات سٹلائیٹ چینل کی رپورٹ کے مطابق اسٹوڈنٹس کے والدین نے خطے کے موجودہ حالات میں اس وہابی ٹیچر کے اقدام کو قومی مسائل کو ہوا دینے کا سبب قرار دیا ہے اور اس اہانت کے بارے تحقیق کرنے کا مطالب کیا ہے۔
source : http://www.shabestan.net