بين الاقوامی گروپ : اسلام میں تعليم و تعلم : تاريخی بنيادیں ، موجودہ اثرات ) كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار امسال يكم تا پانچ اكتوبر كو جرمنی كے شہر گوتينگن میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «uni-goettingen» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار گوتينگن شہر كی يونيورسٹی سے منسلك اسلامی و عربی تحقيقات كے انسٹی ٹيوٹ كے مدير پروفيسر «سباستين گانتر» اور الازھر كے كالج برائے عالمی زبانیں و ترجمہ كے پروفيسر علی شعبان كی كاوشوں سے منعقد كيا جا رہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ يورپ ، شمالی امريكا سميت مشرق وسطیٰ كے سو سے زيادہ ماہرين اور دانشوروں كے علاوہ دنيا بھر كی معروف يونيورسٹيوں سے طلبہ اور فارغ التحصيل بھی اس سيمينار میں شركت كریں گے ۔
source : http://www.iqna.ir