اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی فوج نے موصل کی جامع مسجد النوری اور دھشتگردوں کی خود ساختہ حکومت داعش کے دار الخلافہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد خبر دی ہے کہ موصل کی آزادی اور داعش کی مکمل نابودی کا بہت جلد اعلان کر دیا جائے گا۔
’’قادمون یا نینوا‘‘ آپریشن فورس کے کمانڈر عبد الامیر نے آج جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ دھشتگرد ٹولے داعش کے خلاف برسر پیکار عراقی فورس نے موصل کی جامع مسجد النوری کے علاوہ الحدباء اور السرجخانہ علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا: عراقی فورس داعش کے زیر قبضہ دیگر علاقوں میں بھی پیشقدمی اختیار کر رہی ہے۔
موصل کی مسجد النوری جس میں داعش کا خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی خطبہ دیا کرتا تھا کو آزاد کروانے کے بعد عراق کے سرکاری ٹی وی چینل نے اعلان کر دیا ہے کہ موصل میں داعش سرنگوں کو گیا ہے۔
عراقی فوج نے موصل کی جامع مسجد النوری اور دھشتگردوں کی خود ساختہ حکومت داعش کے دار الخلافہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد خبر دی ہے کہ موصل کی آزادی اور داعش کی مکمل نابودی کا بہت جلد اعلان کر دیا جائے گا۔