اردو
Thursday 2nd of May 2024
0
نفر 0

فلپائن میں اسلام اور عیسائیت کے مابین گفتگوکے مرکز کا افتتاح

بین الاقوامی: مسلمان اور عیسائی شہریوں کےدرمیان اتحاد اور یکجہتی کی غرض سے فلپائن میں پہلی مرتبہ اسلام اور عیسائیت کے مابین گفتگو کے مرکز کا افتتاح ہوا ہے ۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ماہ مبارک رمضان میں فلپائن کے شہر منیلا کی گولڈن مسجد کے نزدیک اسلام اور عیسائیت کے مابین گفتگو کے مرکز کا افتتاح ہوا ہے۔

منیلا کے علاقے کے مسلمان قائدین اور عیسائی پادری "کلمنٹ ایگناشو" کے باہمی تعاون اور اس ملک میں اسلامی اور عیسائی گروپوں کے مابین اتحاد و یکجہتی کی غرض سے اس مرکز کا افتتاح ہوا ہے ۔

ادیان کے مابین گفتگو کے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے اس مرکز کو چلایا جا رہا ہے کہ جس میں مختلف موضوعات پر نشستیں، سیمینارز اور پروگرامز منعقد ہوا کریں گے۔

اسلامک نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس شہر کے مسلمان شہری اس سینٹرکے افتتاح کو منیلا کے مسلم اورعیسائی شہریوں کے مل جل کر زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے میں ایک مثبت قدم قراردیتے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام اور عیسائیت کے مابین گفتگو کے اس سینٹر کی افتتاحی تقریب ۲۰ ستمبر کومنعقد ہوگی جس میں مسلمان اور عیسائی قائدین کےعلاوہ سرکاری اور سیاسی حکام بھی شرکت کریں گے۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...
تکریت میں اجتماعی قبر دریافت، 89 لاشیں برآمد
پاكستان ؛ اسلامی خوشنويسی كی نمائش كا انعقاد
تیونس ميں اسلام پسند جماعتوں کي انتخابي برتري
اسپین میں "الشہداء" نامی مسجد کا افتتاح
چینی شیعہ زائرین کربلا کی پذیرائی کرنے میں مصروف
پاکستان کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، تمام ...
جنرل جعفری؛ ایرانی بمبار ڈرون دیکھ کر بڑی ...
رہبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی (رہ) اور ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟

 
user comment