عراقی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے تکریت میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس سے اب تک 89 لوگوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
اجتماعی قبر مرکزی تکریت میں صدارتی محل کے قریب دریافت کی گئی ہے، خصوصی کمیٹی نے لاشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ شروع کردئے ہیں۔
واضح رہے کہ تکریت میں اس سے پہلے بھی ایک اجتماعی قبر دریافت کی گئی تھی۔
جون 2014 کو تکفیری دہشت گردوں نے تکریت سمیت مختلف علاقوں پر قبضہ کرکے بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا اور بہت سارے لوگوں کو اجتماعی قبروں میں زندہ دفنا دیا گیا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ داعشی درندوں نے اسپایکر نامی عراقی فوجی اڈے پر قبضہ کرتے ہوئے 1700 سے زائد بے گناہ عراقیوں کا قتل عام کرکے اجتماعی قبروں میں دفنا دیا تھا۔
دہشت گردوں کی چنگل سے تکریت کی آزادی کے بعد متعدد اجتماعی قبریں دریافت کرلی گئی ہیں