اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

جنرل جعفری؛ ایرانی بمبار ڈرون دیکھ کر بڑی طاقتیں انگشت بدندان رہ جائیں گی/ ایرانی ساختہ آرکیو 170 عنقریب + تصاویر

جنرل جعفری؛   ایرانی بمبار ڈرون دیکھ کر بڑی طاقتیں انگشت بدندان رہ جائیں گی/ ایرانی ساختہ آرکیو 170 عنقریب + تصاویر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے ایران کے مقامی ساختہ بمبار ڈروں شاہد 129 کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے کہا: صحیح و سالم اتارے گئے الٹرا ماڈرن امریکی ڈرون RQ170 پر سائنسی کام اور معکوس انجنیئرنگ کو مکمل کرلیا گیا ہے اور عنقریب ایرانی ساختہ آرکیو 170 کی تیاری کے بارے میں قوم کو اچھی خبری دی جائے گی۔ 

 

 ایرانی بمبار ڈرون دیکھ کر بڑی طاقتیں انگشت بدندان رہ جائیں گی/ ایرانی ساختہ آرکیو 170 عنقریب + تصاویر

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے بمباری ایرانی ڈرون شاہد 129 کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: شاہد 129 بمبار ڈرون ابتدائی منصوبہ بندی سے لے کر پیداواری مرحلے تک، ایران اور سپاہ پاسداران کی تخلیق ہے۔ ایران کی سپاہ کے سانسدانوں نے سائنسی جہاد کے ذریعے اسلامی ایران کا بغیر پائلٹ کے، جدید ترین طیارہ (ڈرون) بنایا ہے اور اس کی رونمائی بڑھی طاقتوں کو حیرت زدہ کرے گی۔ 

انھوں نے کہا: یہ طیارہ ایران کی سرحدوں کی حفاظت، شرپسندوں کا مقابلہ کرنے اور ہر قسم کی بدامنی کا سد باب کرنے کے حوالے سے ایک بڑی حصول یابی (Achievement) ہے؛ یہ ہوشیار (Smart)، سستی اور دقیق ٹیکنالوجی ہزاروں جوانوں، چوکیوں اور سرحدی تنصیبات ـ جنہیں بہت سی زد پذیریوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ـ کا کام آسان بنا دیتی ہے اور سرحدوں کی حفاظت کا کام کرسکتی ہے۔ 

جنرل جعفری نے کہا: سائنس اور ٹیکنالوجی کے گمنام سپاہیوں نے ایک سال کے مختصر عرصے میں ایک نگران ڈرون کو جنگی ڈرون میں تبدیل کیا؛ اس ڈرون میں بروئے کار لائی جانے والی ٹیکنالوجی سپاہ کی ایرواسپیس فورس میں تیار کی گئی ہے اور یہ ڈرون آج کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے اور ہم نے اس ٹیکنالوجی کو امریکہ کے انحصار اور موناپولی سے نکال باہر کیا ہے۔  

انھوں نے کہا: شاہد 129 بیک وقت آٹھ بموں اور ميزائلوں سے لیس کیا سکتا ہے؛ اس کا عملیاتی (Operational) دائرہ 17 سو کلومیٹر تک ہے اور مسلسل چوبیس گھنٹے فضا میں پرواز جاری رکھنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اس پر نصب کئے جانے والے راکٹ یا بم کا نام سدید ہے جو سپاہ پاسداران کی پیداوار ہے. 

جنرل جعفری نے کہا: آج سے چند سال قبل ہم نے امریکی ساختہ جدید ترین جاسوسی ڈرون آر کیو 170 اتارا تھا جس پر فوری طور پر کام شروع کیا گیا اور اب اس کی معکوس انجنئیرنگ (Reverse Engineering) اور سائنسی کام مکمل کیا جاچکا ہے، اس امریکی ڈرون کے بیشتر حصے مقامی طور پربنائے جاچکے ہيں اور ہم عنقریب ایرانی ساختہ آرکیو 170 کی تباری کے بارے میں خوشایند خبریں قوم کو فراہم کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ سپاہ کی ایرواسپیس فورس کے جنگی ڈرون کی رونمائی ہوئی اور یہ طیارہ آپریشنل ہوگیا۔ 

اس طرح کے ڈرون کی ٹیکنالوجی اس سے قبل صرف امریکہ کے پاس تھی لیکن اس کے بعد یہ ٹیکنالوجی سپاہ پاسداران کے سائنسدانوں نے حاصل کرلی ہے اور اب یہ طاقتور ڈرون ایران میں ہی بنایا جاتا رہے گا۔ 

یہ سو فیصد ایرانی ڈرون ایران کی بری، بحری اور فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے قابل اعتماد سپاہی کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

شاہد 129 پر آٹھ بم یا میزائل نصب کئے جاسکتے ہیں جو سپاہ کے بنائے ہوئے ہيں اور ان کا نام "سدید" ہے اور ان کے ذریعے ثابت یا متحرک اشیاء کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ 

اس کی ٹارگٹنگ پاور بہت زیادہ ہے، اس کی پرواز کا دائرہ 1700 کلومیٹر ہے، ایک بار ایندھن لے کر 24 گھنٹے مسلسل اڑ سکتا ہے، یہ طیارہ 24 ہزار فٹ بلندی پر اڑتا ہے، زمینی اسٹیشنوں سے کنٹرول کیا جاتا ہے اور وہ کسی بھی ہوائی اڈے میں اتر سکتا ہے۔ یہ طیارہ بہت کم اخراجات پر ملکی دفاع میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ ایک جنگی طیارے کی ایک گھنٹے کی پرواز پر کم از کم دس ہزار ڈالر اخراجات آتے ہيں جبکہ اس ایرانی ڈرون کی ایک گھنٹے کی پرواز پر صرف ایک لاکھ تومان اخراجات آتے ہيں۔ 

شاہد 129 اپنے ارد گرد 200 کلومیٹر کے فاصلے تک کی نگرانی کرسکتا ہے چنانچہ اس کو شرپسند عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے؛ یہ ڈرون سرحدوں پر ہر قسم کی نقل و حرکت کی نگرانی کرسکتا ہے، ماحولیاتی مسائل، نقشہ کشی اور فضائی تصویر برداری میں بھی کام آتا ہے۔ 

آج اس ڈرون کی تقریب رونمائی میں ہی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے ان طیاروں کی بڑی مقدار میں طیاری کے احکامات جاری کئے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment