اردو
Friday 10th of January 2025
0
نفر 0

پاکستان کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، تمام مسافر جانبحق

پاکستانی میڈیا کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کا ٹی آر بیالیس قسم کا یہ طیارہ چترال سے آسلام آباد جا رہا تھا تاہم پراوز کے کچھ دیر کے بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔ بدقسمت طیارے میں عملے کے ارکان سمیت سینتالیس مسافر سوار تھے۔
پاکستان کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، تمام مسافر جانبحق

پاکستانی میڈیا کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کا ٹی آر بیالیس قسم کا یہ طیارہ چترال سے آسلام آباد جا رہا تھا تاہم پراوز کے کچھ دیر کے بعد اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔
بدقسمت طیارے میں عملے کے ارکان سمیت سینتالیس مسافر سوار تھے۔ ریڈیو پاکستان اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جہاز میں مشہور گلوکار جنید جمشید اور ان کے اہلخانہ بھی سوار تھے۔
کہا جا رہا ہے کہ بدقسمت طیارہ ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے بٹولنی نامی گاؤں کے قریب واقعہ پہاڑیوں پرگر کر تباہ ہوا اور جائے حادثہ تک گاڑیوں کے ذریعے رسائی ممکن نہیں۔
ڈی پی او ایبٹ آباد خرم رشید کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار کسی مسافر کے بچنے کی امید نہیں ہے۔ طیارے کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا عمل آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔

پی آئی اے کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق مسافروں میں 31 مرد، 9 خواتین اور 2 بچے شامل تھے جبکہ عملے کے 5 افراد موجود تھے۔
فوری طور پر طیارہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں حکام نے کچھ نہیں بتایا تاہم بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ انجینئروں نے طیارے کو پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا لیکن اس کے باوجود اسے اسلام آباد کے لیے روانہ کردیا گیا۔
پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کا حکم دیا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صحرائے سینا میں 6 وہابی دہشتگرد ہلاک
تھران میں ای سی او کا 21 واں اجلاس اختتام پذیر
بوسنیا میں قتل ہونیوالے 8 ہزار مسلمانوں کی یاد ...
کروشیا کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرنمازخانہ کی تعمیر
یعقوب میمن کی پھانسی کیخلاف سرینگر میں احتجاجی ...
صہیونی حکومت کے خلاف جنگ جاری پر رہبر انقلاب ...
پاکستان کا مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، تمام ...
بنگلا دیش؛ بارشوں کی شدت سے 46 افراد جانبحق
فرانس میں كيتھولك مدرسوں كے معلمين كے لیے اسلامی ...
امریکہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر پابندی

 
user comment