بين الاقوامی گروپ : يورپی يونين میں بيرونی سياست كے مسئول كاترين آشٹون نے ايك بيان میں چھ ستمبر كو مغربی كنارے كے جنوب میں واقع نابلس كے دیہات میں مسجد ذو النورين پر حملہ كرنے والوں كی گرفتاری كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lexpressiondz» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ يورپی يونين میں بيرونی سياست كے مسئول نے یہودی شہريوں كی جانب سے مسجد ذو النورين پر حملے كی مذمت كرتےہوئے اسے اديان كی آزادی اور انسانی حقوق كے مخالف قرار ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا : اس نسل پرستانہ اقدام كے ذمہ داروں كو فوری طور پر گرفتار كر كے ان پر مقدمہ چلايا جائے چونكہ اس قسم كے اقدامات انتہائی تحريك آميز اور فتنہ پرور ہیں۔
source : http://www.iqna.ir