اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

شکار پور؛ امام بارگاہ میں دھماکہ، 75 شہید اور زخمی

شکار پور؛ امام بارگاہ میں دھماکہ، 75 شہید اور زخمی

صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور کے علاقے لکھی در میں امام بارگاہ کے اندر دھماکے سے 20 افراد شہید اور 55 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکام نے شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ایس ایس پی ثاقب اسماعیل کا کہنا ہے کہ دھماکہ نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلٰی میں نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے کے وقت نمازیوں کی بڑی تعداد امام بارگاہ میں موجود تھی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال شکارپور منتقل کیا۔ سول اسپتال کے ایم ایس نے 20 افراد کے جاں بحق ہونے اور 55 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں، تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔ لکھی در کے علاقے میں بہت سی مساجد اور دیگر عبادت گاہیں ہیں اور یہ گنجان علاقہ ہے۔

 


source : www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

میانمار میں حالات پھر ہوئے کشیدہ
حزب اللہ: غاصب اسرائیل کے دانت کھٹے کر ديں گے
بیلجئیم یونیورسٹی کا عیسائی استاد حرم امام رضا ...
سی آئی اے نے القاعدہ کے قیدیوں کو اپنا جاسوس ...
مشی گن میں بين الاقوامی " عدل الہی اور امام مہدی ...
بانی پاکستان کے مزار کو بھی دھشتگردی کا خطرہ، ...
شام میں شيعہ عالم دين كو شہيد كرديا گيا
سراوان کے واقعے کی جلدازجلد تحقیقات کی جائيں گی
داعش کے دار الخلافہ النوری مسجد پر عراقی فوج کا ...
باران رحمت كے نزول كی دعا ، صومالیہ میں نماز ...

 
user comment