اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

مساجد میں لائبریریوں کے افتتاح کی ضرورت

سماجی:ایران کے صوبے لرستان کے ائمہ جمعہ کی پالیسی ساز کونسل کے انچارج نے کتاب اورمطالعہ کتاب کی ثقافت کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے پورے ملک کی مساجد میں لائبریریوں کے افتتاح کا مطالبہ کیا ہے۔

صوبہ لرستان کے ائمہ جمعہ کی پالیسی ساز کونسل کے سربراہ حجۃالاسلام محمد حاجی پورنے شبستان کے نامہ نگارسے بات چیت کے دوران کہاہے کہ مطالعہ کتاب کو مساجد کی طرف جلب کرنا چاہیے۔

انہوں نے مطالعہ کتاب کی ثقافت کی ترویج کے طریقوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کی عام ثقافت کی ترقی کا ایک راستہ معاشرے میں مطالعہ کتاب کی ثقافت کوفروغ دینا ہے۔

حجۃالاسلام حاجی پورنے مزید کہاہے کہ دیہاتی اورشہری علاقوں میں مساجد کی موجودگی اوران میں لوگوں کے اکٹھا ہونے کے پیش نظر صوبے کے محکمہ اسلامی ثقافت وگائیڈنس کو چاہیے کہ وہ ان مساجد میں لائبریریوں کے افتتاح کے لیے اقدامات کرے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں میں کتاب کے مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے بہتر یہ ہے کہ پورا سال مختلف مناسبتوں میں مطالعہ کتاب کا مقابلہ منعقدکیا جائے۔

انہوں نے آخرمیں سرد جنگ اورثقافتی یلغارمیں دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لوگوں کے اندرکتاب کے مطالعے کا شوق پیدا کرنا ہوگا۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق

 
user comment