اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا مسلمانوں کے لیے امداد کی اپیل

قوام متحدہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ آنے والے مون سون کے پیش نظر بنگلہ دیش میں روہنگیا پنا ہ گزینوں کی مالی امداد کا سلسلہ تیز کرے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ آنے والے مون سون کے پیش نظر بنگلہ دیش میں روہنگیا پنا ہ گزینوں کی مالی امداد کا سلسلہ تیز کرے۔

 یہ اپیل اقوام متحدہ کی معاون سیکرٹری جنرل نتالیا کانام نے ڈھاکہ میں ایک پریس کانفرنس میں کی جو روہنگیا مسئلے پر بنگلہ دیش کے چار روزہ دورے پر ہیں۔

واضح رہے کہ میانمار کی فوج نے دہائیوں سے مقیم اسی ملک کے باشندوں کا مسلکی تعصب کی بنا پر قتل عام کیا جبکہ بچے کچے مسلمانوں کو دیگر ممالک کی جانب ہجرت کرنے پر مجبور کیا جو تاریخ میں ایک بڑے انسانی المیہ کے طور پر ثبت ہوچکا ہے۔

جبکہ دوسری جانب دنیا کے تمام ممالک کی نمائندہ تنظیم اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے علمبردار عالمی طاقتیں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی رہیں اور عرصہ گزرنے کے باوجود ان مظلوموں کے حق میں تاحال کوئی خاص اقدام کرنے سے قاصر ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

شیعیان کشمیر، درپیش مسائل اور انکا حل زیر عنوان ...
حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے

 
user comment