اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

ایران کے شہرقم میں سادات طلباء کے پہلے سیمینارکا انعقاد

سماجی:آستانہ مقدسہ قم سے وابستہ کریمہ اہل بیت(ع) قرآن وحدیث سنٹرکے سربراہ نے کہا ہےکہ حرم مطہرحضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں سادات طلباء کا پہلاعظیم اجتماع منعقد ہورہا ہے جس میں پانچ ہزارافراد شرکت کررہے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین سید مصطفی حسینی نے کہا ہےکہ امام علی النقی الہادی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ۱۲نومبرکوحرم کریمہ اہل بیت علیہم السلام کےنجمہ خاتون ہال میں سادات طلباء کا پہلاعظیم اجتماع منعد ہو رہا ہے جس میں قم کے حوزہ علمیہ کے سادات مراجع عظام،علماء اورطلباء شرکت کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ عید غدیرخم اورعشرہ ولایت کی مناسبت سے حرم مطہرحضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں یہ اجتماع منعقد ہورہا ہے جس میں قم کے دینی مدارس کے سادات طلباء،اساتذہ اورصوبائی عہدیدارشرکت کررہے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا ہےکہ آستانہ مقدسہ کی کوششوں اوراسلامی تبلیغات کے دفتر اورخیریہ آلاء انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے یہ اجتماع منعقد ہورہا ہے۔

آستانہ مقدسہ کے بین الاقوامی اموراورتعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا ہےکہ اس اجتماع میں دینی مدارس کے ممتاز اساتذہ اورطلباء کو نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق

 
user comment