اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

تيونس ؛ پہلے اسلامی ٹيلی وژن چينل كی تاسيس

بين الاقوامی گروپ : القلم كے نام سے تيونس كے پہلے اسلامی ٹيلی وژن چينل كا افتتاح صفاقس شہر میں جلد ہی كر ديا جائے گا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «businessnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس میں بن علی حكومت كے سقوط اور اسلامی سرگرميوں كی آزادی كے بعد صفاقس شہر كے بعض آئمہ جماعت نے پہلا تيونسی اسلامك چينل تاسيس كرنے كی خبر دی ہے ۔

اسی طرح تيونسی اخبار نے بتايا ہے كہ تيونس كے جديد وزير اوقاف و امور دينی نور الدين الخادمی اس پراجيكٹ كے منصوبہ ساز ہیں اور اس ٹيلی وژن چينل كے لیے ضروری اجازت نامے اور لائسنس حاصل كیے جا چكے ہیں ۔

مسئولين كا كہنا ہے كہ القلم كا ہدف دينی پروگراموں كو نشر كرنے ساتھ ساتھ عالم اسلام كے نماياں علماء اور قاريوں كی قرائت ٹيلی كاسٹ كرنا ہے ۔

 


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق

 
user comment