اردو
Sunday 5th of May 2024
0
نفر 0

لاہورمیں "حضرت سیدہ رقیہ بنت علی(ع)"کے موضوع پرسیمینارکا انعقاد

بین الاقوامی:پاکستان کے شہرلاہورمیں ۴مارچ کوبی بی پاکدامنہ کے نام سے معروف حضرت رقیہ بنت علی(ع) کے موضوع پرایک سیمینارمنعقد ہورہا ہے جس میں ایرانی خانہ فرھنگ اورملک کی علمی اورمذہبی شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق حرم بی بی پاکدامنہ کے مذہبی امورکی کمیٹی کی انچارج اورصوبائی اسمبلی پنجاب کی رکن عاصمہ ممدوٹ نے لاہورمیں ایرانی خانہ فرھنگ کے ڈائریکٹرعباس فاموری سے ملاقات کے دوران اس حرم کی تاریخ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ بی بی پاکدامنہ کے نام سے معروف حرم سیدہ رقیہ بنت علی(ع) ہزارسال سے زائد عرصہ سے زائرین اوراہل بیت علیہم السلام کی توجہ کا مرکز رہا ہے لیکن حکومت پنجاب کے عہدیداروں کی غفلت کی وجہ سے وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں نے حرم کے اطراف کی زمین پرقبضہ کیا ہوا ہے اوراس وقت حرم کےلیے فقط دوکنال کی جگہ باقی بچی ہے۔

اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزیشن کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا ہےکہ بی بی پاکدامنہ کی مذہبی امورکی کمیٹی نے زائرین کی سہولت کے لیے ۲۰۰۶ء میں اس حرم کی تعمیر نوکےلیے اقدام کیا تھا اوراسے اطراف کی زمین کی ضرورت ہے لیکن اس مسئلے میں کامیابی نہیں ہوسکی ہے اورحکومت پنجاب کی جانب سے مایوسی کے بعد اس کمیٹی نے پاکستانی صدراوروزیراعظم سے مذاکرات کیے ہیں جس پرانہوں نے تعاون اورامداد کا وعدہ کیا ہے اورانہوں نے وزیراعظم کے فنڈ سے اس حرم کی تعمیرنو کے لیے رقم مختص کی ہے۔


source : http://www.shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ایران کے ایٹمی مذاکرات کامیاب+ عالمی ذرائع ابلاغ ...
اسرائیل کا اسلحہ شام میں دھشتگردوں تک نہ پہنچ سکا
برطانیہ؛ برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن کریم کا 1370 ...
الازہر نے آثار قدیمہ کی مسماری کو حرام قرار دے دیا
تصویر کے سامنے نماز
عید فطر کے موقع پر رہبر انقلاب نے ۹۳۰ قیدیوں کی ...
شیعیان کشمیر، درپیش مسائل اور انکا حل زیر عنوان ...
حقیقی اسلام کا دفاع کرنا سب کا فرض ہے: یورپ کی ...
سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...

 
user comment