اردو
Saturday 4th of May 2024
0
نفر 0

برسلز میں شيعہ مسجد پر حملہ كرنے والا گرفتار

بين الاقوامی گروپ: برسلز كی پوليس نے بلجئيم كے دارالحكومت میں اعلان كيا ہے كہ گذشتہ روز 13 مارچ كو مسجد امام رضا(ع) پر حملہ كرنے والے شخص كو گرفتار كرليا ہے۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "republicain"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ برسلز كی پوليس نے اپنی رپورٹ میں بتايا ہے كہ گذشتہ روز ايك شخص جس كی عمر تيس سال ہے، مسجد امام رضا پر حملہ كے الزام میں گرفتار كيا ہے اور اس شخص نے اپنے جرم كا اعتراف بھی كرليا ہے۔

اس رپورٹ میں آيا ہے كہ اس نے اعتراف كيا كہ غير قانونی طور پر بلجئيم میں داخل ہوا اور جعلی ناموں سے رہ رہا تھا۔

اس رپورٹ میں مزيد آيا ہے كہ یہ فرد سلفی گروپ سے تعلق ركھتا ہے اور اس حملے كی دليل یہ بيان كی ہے كہ اس مسجد كے نمازيوں نے شامی حكومت كی حمايت كا اعلان كيا تھا اور میں برسلز كے شيعوں كو ڈرانا چاہتا تھا۔

يادرہے سوموار كے دن سات بجے اس شخص نے آتش گير مادے كے ذريعے حملہ كيا جس سے مسجد میں آگ لگ گئی اور دم گھٹنے كی وجہ سے پيش نماز اور ايك نمازی شہيد ہوگيا۔


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب کے توسط سے "نئے اسلام" کی ترویج؛ امریکہ ...
امان میں "فلسطين كے اسلامی مقدس مقامات كی حمايت" ...
مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق

 
user comment