بين الاقوامی گروپ: كرغزستان كے دارالحكومت بشكيك میں اس سال 11 اكتوبر سے 14 اكتوبر تك وسطی ايشيا میں اسلامی تمدن كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار منعقد ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "IRCICA" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار استنبول اسلامك سنٹر برائے ثقافت تاريخ اور فن (IRCICA)جو اسلامی تعاون تنظيم سے وابستہ ادارہ ہے، تركی اور كرغزستان كی يونيورسٹی كے زير اہتمام منعقد ہوگا۔
اس سيمينار میں وسطی ايشياء میں اسلامی تمدن كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ ليا جائے گا یہ سيمينار كرغيز ، تركی اور روسی زبانوں میں منعقد ہوگا اور اس كے موضوعات وسطی ايشياء میں اسلامی ثقافت، وسطی ايشياء میں اسلامی ثقافت كے فلسفی اور تاريخی پہلوؤں كا جائزہ ، وسطی ايشياء میں موجود مختلف ثقافتوں اور اسلامی ثقافت میں روابط ، وسطی ايشياء میں اسلامی فنون و لطيفہ وغيرہ ہوں گے۔
source : http://www.iqna.ir