بين الاقوامی گروپ: مسلح افراد نے شام میں العلویہ امام بارگاہ كے امام جماعت كو شہيد كرديا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم چينل سے نقل كيا ہے كہ سيد ناصر العلوی كی فيملی نے بتايا كہ ايك نامعلوم شخص نے گذشتہ روز آٹھ بجے اپنے گھر كے سامنے گولی ماردی ۔ يادرہے كہ ان كا گھر دمشق كے السيدہ زينب منطقہ میں تھا۔
سيد ناصر العلوی كی فيملی نے بتايا كہ اس مسلح شخص كے ساتھ كچھ اور لوگ بھی تھے جيسے ہی سيد ناصر العلوی اپنے گھر سے نكلے انہیں قريب سے انہیں گولی ماری گئی۔ حادثے كے فورا بعد انہیں ہسپتال منتقل كيا گيا مگر وہ زخموں كی تاب نہ لاتے ہوئے شہيد ہوگئے۔
واضح رہے كہ سيد ناصر العلوی دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں كی مدد كررہے تھے۔
source : http://www.iqna.ir