بين الاقوامی گروپ: قازقستان كے دارالحكومت آستانہ میں اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كے وزرائے ماحوليات كا پانچواں اجلاس 17 اور 18 مئی كو منعقد ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے آئسسكو نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ یہ اجلاس ماحول كی اسلامی تنظيم اور اسلامی ثقافت، تعليم او رسائنس كی تنظيم كی كوششوں سے منقدن ہورہا ہے اسلامی تعاون تنظٰم كے ركن ممالك كے نمائندے گرين اكنامك اور ماحوليات كی حفاظت كے موضوع پر باہمی گفتگو كریں گے۔
اس كانفرنس میں ماہرين اسلامی ممالك میں گرين ايرياز كی حالت ، قدرتی وسائل كی حفاظت، قدرتی آفات میں بحرانی كيفيت میں انتظامی حالات جيسے مہم موضوع پر بحث كریں گے ۔
اسی اجلاس میں ماحوليات كی ايگزيكٹو كونسل كے نئے اراكين كا بھی انتخاب كيا جائے گا اور چھٹی ماحولياتی كانفرنس كا مكان اور زمان بھی مشخص كيا جائے گا۔
source : http://www.iqna.ir