بین الاقوامی: ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں ادارہ برائے تعمیر مقامات مقدسہ کے سرپرست نے کاظمین میں مسجد امامین جوادین(ع) کی تعمیر کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا.
اس سال 25 رجب کو امام موسی کاظم (ع) کے یوم شہادت کو اس مسجد کا افتتاح ہو جائے گا۔
علی محمدی نے شہر بیرجند میں خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس وقت 25 ارب ریال اس مسجد کی تعمیر پر خرچ ہوچکے ہیں اور یہ تمام رقم جنوبی خراسان کی عوام نے فراہم کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا مسجد امامین جوادین(ع) کی تعمیر کے اس منصوبے کی تکمیل کیلئے 50 افراد کی ایک ٹیم کاظمین بھیجی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا اس وقت تک صوبہ خراسان سے 3 ہزار افراد اس مسجد کی تعمیر کیلئے کاظمین ہیں اور ہر 15 دنوں کے بعد تعمیراتی کام میں ماہر ایک گروہ کاظمین بھیجا جاتا ہے۔ علی محمدی نے امید ظاہر کی ہے کہ 16 جون 2012 کو امام موسی کاظم(ع) کے یوم شہادت کو اس مسجد کا افتتاح ہو جائے گا۔
source : http://shabestan.net