اردو
Monday 20th of May 2024
0
نفر 0

اسلامی مقدسات كی بے حرمتی پر سزا میں اضافہ

بين الاقوامی گروپ: عراق كے منطقہ اربيل كی علاقائی پارليمنٹ كے نمائندہ نے ايك ڈرافٹ تيار كررہے ہیں جس میں كہا گيا كہ اسلامی مقدسات كی توہين كرنے والے افراد كی سزا میں اضافہ كيا جائے گا۔

ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "yerelgundem" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ عراق كے منطقہ اربيل كی علاقائی پارليمنٹ نے گذشتہ روز 12 مئی كو ايك بيانیہ جاری كيا ہے جس میں كردی زبان كے ميگزين "جربہ" میں اسلامی مقدسات كی توہين كی مذمت كی گئی ہے اور ايك ڈرافٹ پيش كيا گيا جس میں قرآن كريم اور آسمانی مذاہب كی بے حرمتی كرنے والے كی سزا میں اضافہ كرنے كا جائزہ ليا جارہا ہے۔

نمائندوں كے مطابق یہ قانون آزادی بيان كے مخالف نہیں ہے بلكہ مختلف گروپوں كے درميان تفرقہ روكنے اور دين مخالف اقدامات كو روكنا ہے۔ ذرائع كے مطابق اس قانون كی منظوری سے اديان الٰہی اور اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كرنے والے كو سنگين سزا سنائی جائے گی۔

ياد رہے كہ اس كردی زبان ميگزين كو مسلمانوں كے احتجاج كے بعد بند كرديا گيا تھا ۔


source : http://www.iqna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قم ؛ مبلغين كے لیے خاص پہلی تعليمی ويب سایٹ كا ...
وزيرخارجہ عراق: تکفیری گروہ پوری دنیا کے لئے خطرہ
حلب سے ایک اور دہشتگرد گروہ کا انخلا
کابل، وزارت دفاع کے بعد وزارت داخلہ کے باہر بھی ...
امریکی خاتون نے شیعہ ہو کر اپنا نام زینب انتخاب ...
كويت میں قرآن مجيد كا نفيس نسخہ موجود ہے
آل خلیفہ کے مزدوروں کا بحرین کے سیاسی قیدیوں پر ...
مسلمان قرآنی تعليمات سے استفادہ كرتےہوئے اپنی ...
جب تک وہابی ٹولے کو نیست و نابود نہ کریں چین کی ...
صحابی رسول (ص) کے روضہ کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج: ...

 
user comment