اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

صحابی رسول (ص) کے روضہ کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج: قم و نجف میں تعطیل

ایران میں شیعہ علماء اور مراجع عظام نے شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں پیغمبر اسلام (ص) کے برگزیدہ صحابی حضرت حجر بن عدی کی قبر مبارک کی بے حرمتی اور روضہ مبارک کی شہادت کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران میں شیعہ علماء اور مراجع عظام نے شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں پیغمبر اسلام (ص) کے برگزیدہ صحابی حضرت حجر بن عدی کی قبر مبارک کی بے حرمتی اور روضہ مبارک کی شہادت کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے حوزات علمیہ نجف اشرف اور قم المقدس میں عام سوگ اور تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

پیغمبر اسلام (ص)کے جلیل القدر اور برگزيدہ صحابی اور حضرت علی علیہ السلام کے باوفا ساتھی حضرت حجر بن عدی کے روضہ مبارک کی وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں بے حرمتی اور ان کی قبر کی توہین کی مذمت کا سلسلہ مسلمانوں کی جانب سے جاری ہے حزب اللہ لبنان نے وہابیوں کے اس اقدام کو مجرمانہ قراردیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور وہابیوں کے اس اقدام کو اسلامی مقدسات کی توہین قراردیا ہے۔ 

شیعہ علماء اور مراجع عظام نے شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں پیغمبر اسلام کے برگزیدہ صحابی حضرت حجر بن عدی کی قبر مبارک کی بے حرمتی اور روضہ مبارک کی شہادت پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے حوزات علمیہ نجف اشرف اور قم المقدس میں عام سوگ اور تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ 

حوزہ علمیہ قم سمیت ایران کے تمام حوزات علمیہ میں آج عام سوگ منایا جارہا ہے اور سلفی وہابی دہشت گردوں کی جانب سے رسول اسلام (ص) کے عظیم صحابی حضرت حجر بن عدی کی قبر کی بے حرمتی اور توہین کی مذمت کی جارہی ہے۔ 

قم میں طلاب نے مدرسہ فیضیہ میں احتجاج کرتے ہوئے سلفی وہابیوں کو صحابہ کرام کا سب سے بڑا دشمن قراردیا ہے مقررین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل سلفی وہابی دہشت گرد مدینہ منورہ میں بھی صحابہ کرام اور ازواج رسول (ص)کی قبروں کو شہید کرچکے ہیں اور آج انھوں نے اسی اقدام کو شام میں دہرایا ہے اور اب وہ رسول اکرم (ص) کے روضہ مبارک پر بنے گنبد خضراء کو بھی شہید کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں اگر وہابیوں نے اس سنگین جرم کا ارتکاب کیا تو جزیرہ عرب سے وہابیوں کا خاتمہ ہوجائےگا۔ 

واضح رہے کہ شامی حکومت کے مخالف دہشت گردوں نے صحابی پیغمبر حضرت حجر بن عدی کے روضہ کو دو دن پہلے شہید کیا اور ان کی قبر کو کھود کر ان کے جنازے کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ شامی دہشت گردوں کی سعودی عرب، قطر، اسرائيل اور امریکہ حمایت کررہے ہیں۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment