اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

حلب سے ایک اور دہشتگرد گروہ کا انخلا

حلب سے ایک اور دہشتگرد گروہ کا انخلا

 کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے اس گروہ کو حلب کے مغربی نواحی علاقوں میں منتقل کئے جانے کی کوشش جاری ہے تاہم طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق ان دہشت گردوں کا انخلاء ان بسوں کے داخل ہونے کے ساتھ ہی ہوسکتا ہے جو فوعہ اور کفریا کے علاقوں میں محصور شہریوں کو منتقل کئے جانے میں استعمال ہو رہی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق مسلح دہشت گرد گروہ احرارالشام کے عناصرفوعہ اور کفریا میں امدادی گاڑیوں اور بسوں کے داخل ہونے کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ دہشت گرد گروہوں اور حکومت شام و روس کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق پہلے مرحلے میں دہشت گرد گروہوں کے ان عناصر کو، جو تقریبا پانچ ہزار ہیں، ان کے اہل خانہ کے ہمراہ حلب سے نکلنے دیا جائے گا اور اس کے مقابلے میں فوعہ اور کفریا کے محاصرہ شدہ علاقوں سے دس ہزار عام شہریوں کو مغربی شام میں واقع لاذقیہ منتقل کیا جائے گا۔

حلب سے دہشت گردوں کے انخلاء کے ساتھ ہی اس علاقے کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کئے جانے کی کارروائی مکمل ہو گئی ہے اور اس علاقے کے عوام نے سڑکوں پر نکل کر خوشیاں منائی ہیں-

واضح رہے کہ شامی فوج نے حلب کو منگل کے روز دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...

 
user comment