اردو
Friday 10th of January 2025
0
نفر 0

امریکہ نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کے لئے انتہا پسند وہابی نظریہ اسلام کو پھیلانا شروع کردیا ہے

خبررساں ایجنسی شبستان کے مطابق پیروز مجتھد زادہ نے خلیج فارس کے ماحولیات اور جیوپالیٹیکل پوزشن کے زیر عنوان جزیرہ قشم میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے شیعہ اورسنی مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کے لئے انتھا پسند وہابی نظریہ اسلام کو پھیلانا شروع کردیا ہے اور ساری دنیا میں وہابی انتھا پسند نظریات کو پھیلانے کی کوششیں کررہا ہے۔

اس محقق پروفیسر نے کہا کہ امریکہ نے شیعہ مسلمانوں کو دشمن کے طور پر پیش کرنے کی سازش رچارہا ہے اور یہ امریکی سی آئي اے ہی تھی جس نے القاعدہ اور طالبان کو جنم دے کرحقیقی اسلام سے مقابلہ کرنے کے لئے وہابی انتھا پسند نظریات کو ہوا دی تھی۔

انہوں نے خلیج فارس میں آلودگي کے بارے میں کہا کہ اس سمندر میں جب سے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے جنگي جہاز آئے ہیں آلودگي بڑھتی ہی جارہی ہے اور آلودگي کا ایک اور سبب خلیج فارس کے عرب ملکوں کی جانب سے پانی میٹھا کرنے کے کارخانوں کی بڑی تعداد بھی ہے۔

خلیج فارس کے ماحولیات اور جیو پالیٹیکل پوزیشن کانفرنس بدھ اور جمعرات کو جزیرہ قشم میں منعقد ہوئي۔ اس کانفرنس میں ایرانی اور غیر ملکی دانشوروں نے شرکت کی۔


source : http://shabestan.net/
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام خمینی (رح) سے عالمی اہل بیت اسمبلی کے کارکنوں ...
اگلے دس سالوں میں برطانیہ میں اکثریت مسلمانوں کی ...
رہبر معظم انقلاب کی موجودگی میں محفل انس با قرآن
فرانس کی وزیر تعلیم کی جانب سے طلباء کی ماوں پر ...
عنایات شاہچراغ
پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ "الشہاب اول" ...
استنبول میں اسلامی خطاطی كے نویں بين الاقوامی ...
امریکہ نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کے ...
فلسطین ارض تشیع
یوکرائن کی ایک خاتون نے شیعہ مذہب قبول کر لیا

 
user comment