اردو
Saturday 11th of January 2025
0
نفر 0

امام خمینی (رح) سے عالمی اہل بیت اسمبلی کے کارکنوں کی تجدید عہد

امام خمینی (رح) سے عالمی اہل بیت اسمبلی کے کارکنوں کی تجدید عہد
عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سینئر اہلکاروں اور کارکنوں نے امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کے حرم میں حاضر ہوکر امام خمینی (رح) کے بلند اہداف و مقاصد سے ایک بار پھر تجدید عہد کی ہے۔

 

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر عالمی اہل بیت اسمبلی کے سیکریٹری جنرل حجت السلام والمسلمین اختری، ان کے معاونین، ذمہ دار اہلکار نیز اسمبلی کے دیگر کارکن موجود تھے جنہوں نے حرم امام خمینی (ع) میں حاضر ہوکر امام کے اہداف و مقاصد سے عہد کی تجدید کی اور اس کے بعد بہشت زہرا کے بلاک نمبر 17 میں ـ 1 فروری 1979 کو پیرس سے واپسی پر ـ امام خمینی (رح) کے تاریخی خطاب کے مقام پر بھی حاضر ہوئے اور فاتحہ پڑھ کر آیت اللہ شہید ڈاکٹر بہشتی اور ان کے ساتھ جام شہادت نوش کرنے والے 72 شہداء اور صدر شہید محمد علی رجائی اور شہید وزیر اعظم ڈاکٹر محمد جواد باہنر کے علاوہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس تقریب کے آخر میں عالمی اہل بیت اسمبلی کے سیکریٹری جنرل حجت السلام والمسلمین اختری نے اپنے مختصر سے خطاب میں عشرہ فجر کے ایام اللہ کی تعظیم و تکریم کرتے ہوئے ایران کی عظیم ملت کی انتھک محنت اور طویل جدوجہد کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ملت ایران نے ہزاروں شہیدوں کا نذرانہ دے کر طاغوت کی حاکمیت کی بساط لپیٹ لی اور اسلامی اقدار کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا۔
انھوں نے امام خمینی (رہ) کی راہ پر گامزن رہنے پر تأکید کی۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یمنی حکومت کا شیعہ آبادی پر راکٹ حملہ
رسالہ حقوق امام سجاد(ع) كے جرمن ترجمے كی اشاعت
سعودی عرب کی پاکستان سے فوجی بھیجنے کی درخواست
آل سعود اور داعش میں کوئی فرق نہیں دونوں امریکہ ...
امام خمینی (رح) سے عالمی اہل بیت اسمبلی کے کارکنوں ...
اگلے دس سالوں میں برطانیہ میں اکثریت مسلمانوں کی ...
رہبر معظم انقلاب کی موجودگی میں محفل انس با قرآن
فرانس کی وزیر تعلیم کی جانب سے طلباء کی ماوں پر ...
عنایات شاہچراغ
پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ "الشہاب اول" ...

 
user comment