بین الاقوامی گروپ: نجات والو بلقاسم کے مطابق طلباء کی باحجاب مائیں سرکاری اسٹاف میں شامل نہیں لہذا وہ اپنی مذہبی روایت کے مطابق حجاب کرسکتی ہیں
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے Ajib کے مطابق فرانس کی وزیر تعلیم محترمہ نجات والو بلقاسم نے حجاب پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو آزادی حاصل ہیں ۔
سابق وزیر تعلیم لوک شاتل نے چھٹی کے وقت بچوں کو لینے کے لیے اسکول آنے والی ماوں پر پابندی لگائی تھی کہ وہ اسکول میں حجاب کے ساتھ اندر نہیں سکتی ہیں۔
نجات بلقاسم نے کہا ہے کہ ان ماوں کو مذہبی آزادی حاصل ہیں اور وہ حجاب کرسکتی ہیں
انہوں نے مزید کہا : والدین کو ہم مجبور نہیں کرسکتے کہ کہ وہ ہمارے قانون کی زبردستی پابندی کریں اور وہ اسکول آتے ہوئے اسکارف پہننے میں آزاد ہیں
بلقاسم کے مطابق والدین کوئی سرکاری اسٹاف نہیں کہ ہمارے پابند رہیں لہذا وہ اپنی مذہبی آزادی کے مطابق کام کرسکتے ہیں اور اس سے انکے بچوں کو قانونی حوالے سے کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا۔
source : www.iqna.ir