بين الاقوامی گروپ : اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے كہ ہر سال مغرب میں لاتعداد زن و مرد زہریلے پروپیگنڈے كے باوجود اسلام قبول كر رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «On Islam» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صرف ۲۰۰۹ء میں چاليس ہزار برٹش ، ستر ہزار فرانسيسی اور ايك لاكھ امريكيوں نے اسلام قبول كيا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق كروڑ پتی برطانوی كی بیٹی «جميما گلداسميت»، ان نو مسلمانوں میں شامل ہیں كہ جنہوں نے اكيس سال كی عمر میں اسلام قبول كيا ہے ۔
ان كا كہنا ہے كہ بہت سی مغربی خواتين زندگی كا ہدف دنيوی لذتوں میں تلاش كر رہی ہیں اور اسلامی معاشروں میں اس قسم كی آزادی كے فقدان كو خواتين كی حقوق شكنی تصور كرتی ہیں جبكہ اسلام خواتين كے لیے انتہائی احترام كا قائل ہے كہ جس كا اندازہ اس بات سے لگايا جا سكتا ہے كہ جب بھی قرآن كريم نے مردوں كا ذكر كيا اس كے مقابلے میں باكردار خواتين كا بھی ذكر كرتا ہے ۔
source : http://www.iqna.ir