بين الاقومی گروپ : مصر كے اہل تشيع نے پارليمنٹ كو ايك ياداشت پيش كی ہے جس میں الازہر اسلامی مركز سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ الازہر شيعہ مذہب كی قانونی حيثيت كو تسليم كرے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ امام علی انسانی حقوق مركز كے ڈائريكٹر اور انقلاب پارٹی كی سپريم كونسل كے ركن بہا ءا نور نے كہا ہے كہ مصر كے شيعوں كی آبادی 30 لاكھ افراد پر مشتمل ہے اور ملكی آئين كی تدوين كے لیے بننے والی اسمبلی میں اپنے نمائندوں كی غير موجودگی میں اس اسمبلی كو مسترد كرتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس اسمبلی میں ملك كی ممتاز شخصيات احمد زويل ، فاروق الباز ، مجدی يعقوب ، محمد البرادعی ، حمد بن صباحی موجود نہیں ہیں ۔
امام علی انسانی حقوق مركز كے ڈائريكٹر نے كہا : ہم نے فوجی كونسل اور پارليمنٹ كو ياداشت پيش كی ہے جس میں الازہر كو شيعہ مذہب كی قانونی حيثيت تسليم كرنے اور ملكی آئين كی تدوين میں نمائندگی كا مطالبہ كيا گيا ہے ۔
source : http://www.iqna.ir