اردو
Saturday 21st of December 2024
0
نفر 0

ایران کے شہر زنجان میں ایک قرآن وحدیث سینٹرکا افتتاح

سماجی:ایران کے حوزہ ہائے علمیہ کے امور تہذیب کے مشیر نے کہا ہے کہ دینی اور قرآنی تعلیمات کی وضاحت کے سلسلے میں زنجان میں قرآن وحدیث سینٹرکا افتتاح ہورہا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ زنجان کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام ہادی حسین خانی نے ۳جولائی کو زنجان میں قرآن وحدیث تعلیمی کورسز کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران ایران میں حوزہ ہائے علمیہ کی شخصیات اورعلماء کا ایک اہم ترین خدشہ اخلاق اورتہذیب کا مسئلہ قراردیتےہوئے کہا ہے کہ پورے ایران کے حوزہ ہائے علمیہ میں شعبہ تہذیب کوتشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے صوبہ زنجان میں قرآن وحدیث سینٹرکی تاسیس کی خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن وحدیث سے توسل سے معاشرے کی بہت سی برائیاں اورمشکلات حل ہوجاتی ہیں۔

حجۃ الاسلام حسین خانی نے مزید کہا ہے کہ ایران کے شمال مغربی قرآن وحدیث سینٹر کی تاسیس کا مقصد معاشرے کے مختلف افراد بالخصوص جوانوں میں دینی بنیادی اصولوں کو فروغ دینا ہے۔

صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ نے بھی اس پروگرام میں قرآن وعترت پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہےکہ قرآن کریم سے تمسک اوراہل بیت علیہم السلام سے توسل معاشرے میں برائیوں اورآفات کی کمی کا باعث ہے۔

حجۃ الاسلام علی خاتمی نے آخرمیں کہا ہے کہ قرآنی تعلیمات کی پیروی اوراس پرعمل کرکے انسان دنیا وآخرت کی سعادت کوحاصل کرسکتا ہے۔


source : http://shabestan.net
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراجع تقلید نے حجت الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی کی ...
امریکہ میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ
عراق میں شیعہ گروہوں کے رہنما ایک میز پر جمع
آیۃ اللہ حسینی بوشہری: تکفیریت سے بڑھ کر اس وقت ...
الشرقیه کی شیعہ مساجد بند کی جارہی ہیں
تیونس کا جدید آئین، اسلامی شریعت کے مطابق ہونا ...
داعش عراق پر امریکی حملے سے وجود میں آیا
سپریم کورٹ کی جانب سے یونیورسٹیوں میں پردے کی ...
صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاری جاری
صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب کار بم کا دھماکہ، ...

 
user comment