بین الاقوامی : زمبابوے میں مکتب اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کی پہلی مسجد کا افتتاح ہوا ہے یہ مسجد لبنانی ، ایشیائی اور ایرانی شیعوں کے تعاون سے تعمیر ہوئی ہے ۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق زمبابوے میں پہلی شیعہ مسجد کا افتتاح ہوا ہے یہ مسجد لبنانی، ایشیائی اور ایرانی شیعوں کے تعاون سے تعمیر ہوئی ہے ۔
اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں اسلامی مراکز اور مختلف اقوام کے نمائندوں کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا اور پاکستان کے سفیروں نے شرکت کی ۔
مذکورہ مسجد کی افتتاحی تقریب کے آغاز میں اہل البیت فاؤنڈیشن کے رکن سید عباس تقوی نے گفتگو کرتے ہوئے زمبابوے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل سینٹر اور دیگر مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مسجد کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالا ۔
source : http://shabestan.net