بين الاقوامی گروپ : ۲۰ ستمبر كو اكمل الدين احسان اوغلو نے ايك بيان میں زور ديا : فرانس كے ہفتہ وار ميگزين "چارلی ہيبڈو" میں رسول اسلام ﴿ص﴾ كے توہين آميز خاكے كی اشاعت اسلام دشمنی كے خلاف جاری كشيدگی میں اضافے كا باعث بنے گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين اوغلو" نے خيال ظاہر كيا : فرانس كے ہفتہ وار ميگزين "چارلی ہيبڈو" میں رسول اسلام ﴿ص﴾ كے توہين آميز خاكے كی اشاعت گستاخانہ امريكی فلم كے خلاف اسلامی ممالك میں جاری كشيدگی اور غم و غصے میں اضافے كا باعث بنے گی ۔
اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے متنازعہ فلم اور توہين آميز خاكے پر ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے اديان كے پيروكاروں كے درميان نفرتوں كو رواج دينے والے مذموم عناصر كے خلاف عالمی سطح پر متفقہ موقف اختيار كرنے كا مطالب كيا ہے ۔
source : http://www.iqna.ir/